گائے ذبیحہ پر پابندی کے خلاف آر پی آئی لیڈر کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-03

گائے ذبیحہ پر پابندی کے خلاف آر پی آئی لیڈر کا احتجاج

ممبئی
ایس این بی
آر پی آئے( اے)کے رہنما اور راجیہ سبھا ممبر رام داس اٹھاولے نے آج مطالبہ کیا کہ ریاست میں گؤونش ذبیحہ پرعائد پابندی کے قانون کو واپس لیاجائے جو کہ غریبوں اناج مہیا کرانے والے کسانوں اور عام آدمی کے خلاف ہے اور اس کے خلاف ریاست گیر تحریک شروع کی جائے گی ۔ انہوں نے یہ اعلان ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ رام داس اٹھاولے نے کہا کہ آر پی آئی (اے ) 19مئی سے اس قانون کے خلاف ریاست گیر احتجاج شروع کرے گی ۔ اس دوران ریاست کے ہر ایک ضلع کے صدر اور تحصیل دفتر کے باہر دھرنا دیاجائے گا اور مظاہرہ کیاجائے گا۔ رام داس اٹھارولے نے کہا کہ1975سے ریاست میں گؤ ونش قانون نافذ ہے اور اس میں کسی بھی ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں تھی لیکن حالیہ قانون کے نافذ سے غریبوں اور کسانوں پر زیادہ اثر پڑے گا ۔ انہوں نے اس قانون پر از سر نو غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور اگر حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تو ریاست گیر احتجاج شروع کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بوڑھے اور کام نہ کرنے والے جانوروں کا مسئلہ بھی در پیش ہوگا اور کسانوں کے لئے یہ بوجھ ہوجائیں گے ، اس لئے حکومت کو فوری طور پر غور کرکے اس قانون میں ترمیم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آر پی آئی اے نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اس قانون کے خلاف سڑکوں پر اترا جائے اور19مئی سے یہی کیاجائے گا۔ تمام اضلاع کے صدر دفاتر اور تحصیل کے باہر مظاہرے کیے جائیں گے ۔

RPI threatens agitation if bull slaughter ban is not revoked

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں