تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-03

تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ میں آئندہ دو دن کے دوران ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے اور آئندہ تین دن کے دوران موسم میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئے گی ۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریاست بھر میں موسم عام طور پر خشک رہا ۔ جمعہ کے دن ایک یا دو مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دیگر ایک یا دو مقامات پر یہ معمول سے کہیں زیادہ رہا ۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت43ڈگری سلسیس محبوب نگر اور نظام آباد میں درج کیا گیا ۔ اسی دوران پڑوسی ریاست آندھرا پردیش بھی شدید اور سخت گرمی سے متاثر ہے ۔ کئی مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دونوں ریاستوں میں کئی مقامات پر دن کا درجہ حرارت40ڈگری سنٹی گریڈ کو عبور کرچکا ہے ۔ دونوں ریاستوں شہروں اور ٹاؤنس میں شاپنگ سنٹرس اور گلی کوچوں میں عوام کی کافی کم تعداد دکھائی دیتی ہے ، اور لوگ گرمی سے بچنے کے لئے اپنے گھروں تک محدود ہیں ۔ دارالحکومت حیدرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت41ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ شہر کی اہم سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے اور گرمی سے محفوظ رہنے کے لئے لوگ مختلف طریقے اختیار کررہے ہیں ۔

AP, Telangana Extreme Heat Waves

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں