سنگا پور کی جانب سے نئے دارالحکومت کا ماسٹر پلان آندھرا حکومت کے حوالے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-27

سنگا پور کی جانب سے نئے دارالحکومت کا ماسٹر پلان آندھرا حکومت کے حوالے

حیدرآباد
آئی اے این ایس
سنگا پور کی حکومت نے پیر کے روز آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت امراوتی کے لئے ماسٹر پلان پیش کردیا ہے ۔ سنگا پور کے سیکنڈ منسٹر برائے تجارت و صنعت ایس ایشورن نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو کو ماسٹر پلان حوالے کیا۔ نائیڈو نے کہا کہ دریائے کرشنا کے کنارے اور موجودہ شہروں وجئے واڑہ اور گنٹور کے درمیان قائم ہونے والے اس دارالحکومت میں عالمی معیار کا انفراسٹرکچر ہوگا اور اسے عصری ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیاجائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حقیقی معنوں میں دعوامی دارالحکومت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے لئے سنگ بنیاد6جون کو رکھا جائے گا جب کہ تعمیری کام کا آغاز وجئے دشمی سے ہوگا ۔ ایشورن نے کہا کہ ماسٹر پلان امراوتی کی ترقی کی2050تک رہنمائی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہرکی تعمیر ایک ، دو یا پانچ سال میں نہیں بلکہ چند دہائیوں میں ہوگی ۔ ماسٹر پلان کی پانچ نمایاں خصوصیات میں تیزی سے فروغ پانے والی متحرک معیشت ، شہر کو لائق رہائش بنانا، ارتباط اور نقل و حرکت میں اضافہ، استحکام اور عوامی دارالحکومت کو یقینی بنانا شامل ہے ۔ منصوبہ کے مطابق دارالحکومت میں2035تک11ملین آبادی اور3۔31ملین ملازمیں ہوں گی۔2050ء تک آبادی کے 13۔5ملین اور جملہ ملازمتوں کے5۔6ملین ہوجانے کی توقع ہے ۔ دارالحکومت کا علاقہ7,420کلو میٹر پر محیط ہوگا ۔ مرکزی منصوبہ بندی علاقہ854مربع کلو میٹر پر جب کہ دارلحکومت کا علاقہ 217مربع کلو میٹر پر محیط ہوگا ۔ دارالحکومت نے127کلو میٹر طویل ایکسپرس وے اور سیمی۔ ایکسپریس وے جب کہ آرٹیریل سڑکیں155کلو میٹر پر محیط ہوں گی ۔ عوامی ٹرانسپورٹ (میٹرو135)کلو میٹر کے علاقہ میں دوڑے گی ۔ نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ حکمت عملی کے تحت منصوبہ میں پارک ٹریلس، بائیک ٹریلس، پانی کے کنارے راستے اور ل یک پارکس شامل ہیں ۔ اہلیان امراوتی کے لئے نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کے متبادلات بھی ہوں گے ۔ وہ پیدل گزرگاہوں، سائیکل ٹریک اور مقامی آبی گزرگاہوں کے وسیع نیٹ ورک کا بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ دیگر خصوصیات میں شہری پارک، واٹر فرنٹ، کرکٹ اسٹیڈیم، گولف کورس ، یونیورسٹی، کنال پارکس اور سنٹرل پارک شامل ہیں ۔ چوں کہ دارالحکومت دریائے کرشنا کے کنارے قائم ہورہا ہے ، ماسٹر پلان میں دریا کے استعمال کا اہم عنصر شامل ہے جس میں گولف کورسس ، آئی لینڈ ریسورٹس، واٹر فرنٹ ریسی ڈیشنل اور آئی لینڈ تھیم پارک شامل ہے۔ مذہبی سیاحتی سرکٹ امراوتی کے بدھسٹ مرکز سمیت اہم مذہبی مقامات کا احاطہ کرے گا۔

Singapore govt hands over master plan for Andhra's new capital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں