سی بی آئی پر صرف سیاسی موزونیت کے کیسس کی جانچ کا الزام - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-27

سی بی آئی پر صرف سیاسی موزونیت کے کیسس کی جانچ کا الزام - ممتا بنرجی

کولکتہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر مغربی بنگال و صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی نے مغربی بنگال میں اپوزیشن سی پی آئی ایم، کانگریس اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹیاں، قوس قزح شراکت دار قائم کی ہے جو شکست و محرومی کا نتیجہ ہے ۔ ممتا بنرجی نے ریاستی اسمبلی میں کہا کہ سی پی آئی ایم اور بی جے پی قوس قزح پارٹنرس ہیں اور کانگریس ان کی مد د کرہی ہے ۔ جب کانگریس ارکان نے چیف منسٹر سے مختلف مسائل پر بیان دینے کے لئے کہا تو ممتا بنرجی نے کہا کہ میں دو چیزیں نہیں کہتی جن کے شواہد موجود نہ ہوں۔ انہوں نے گڑ بڑ کے دوران اپوزیشن ارکان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کھڑک پور میں کل کانگریس کے ایک قائد کے مکان میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے ارکان بھی شامل تھے ۔ انہوں نے اپوزیشن سے استفسار کیا کہ کیا میں غلط کہہ رہی ہوں، سی پی آئی ایم ارکان پر تنقید کرتے ہوئے مس بنرجی نے کہا کہ کچھ چیزوں کی طرح چند دن بعدسی پی آئی ایم ارکان وزیر اعظم نریندر مودی سے کہہ سکتے ہیں کہ آئیے اور علیم الدین اسٹریٹ پر واقع ہمارے پارٹی دفتر میں بیٹھئے ، کیونکہ ہمیں ترنمول کانگریس کے حملہ کا خوف ہے ۔ انہوں نے کہا یہ بد بختی کی بات ہے کہ ریاست میں اپوزیشن کا کوئی رول نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو ہر دن صرف بند منانے میں دلچسپی ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو بھی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا ہی ہے جو منفی تشہیر کررہا ہے کہ ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج مبینہ طور پر کہا کہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) ان کیسس کو ہی لے رہی ہے جو سیاسی موزونیت پر مبنی ہوتے ہیں اور دوسرے کیسوں میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے ۔ ریاستی اسمبلی میں ممتا بنرجی نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے چند واقعات کی تحقیقات کے لئے سی بی آئی کو لکھا تھا کہ اب اس میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ انہو ں نے14کیسس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے اس پر کوئی تحقیقات نہیں کی کیونکہ یہ کیسس ان کے سیاسی مقاصد کے لئے موزوں نہیں تھے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی بی آئی پر ان کا نظریہ تبدیل ہورہا ہے سی بی آئی اب صرف مارکٹنگ سے متعلق رہ گئی ہے ۔ انہوں نے مثال دتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے رانا گھاٹ میں ایک نن کی اجتماعی عصمت ریزی کی تحقیقات کے لئے کہا تو سی بی آئی نے انکار کردیا ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور کے نوبل انعام کے سرقہ کی تحقیقات میں کچھ کرنے سے سی بی آئی ناکام ہوگئی۔ ممتا بنرجی نے مالدہ میں ہاکرس کے ہاتھوں ریلوے پروٹکشن فورس( آر اے ایف) کے جوان کی ہلاکت کو بد بختانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جائے واقعہ ریلوے کے احاطہ میں آتا ہے ۔ ہاکرس اور آر اے ایف دونوں نے غلطکام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ کل پیش آیا جس پر مرکز کو ریاستی کے لا اینڈ آرڈر میں مداخلت کا دروازہ کھلا۔

CBI takes up cases which suits it politically: Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں