سعودی عرب و ہندوستان کے مابینی تاریخی تعلقات قائم ہیں - سعودی وزیر تجارت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-29

سعودی عرب و ہندوستان کے مابینی تاریخی تعلقات قائم ہیں - سعودی وزیر تجارت

ہندوستان میں سعودی، ہندوستان مشترکہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سعودی عرب کی جانب سے وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر توفیق بن وزان الربیعہ کررہے تھے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہندوستان کی جانب سے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اجلاس کی سربراہی کی ۔ سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر توفیق نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین قدیم دوستانہ تاریخی تعلقات قائم ہیں جن میں ہرگز رتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو طرفہ تجارتی وا قتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔ مشترکہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے مہمانوں کا کیر مقدم کرتے ہوئے دو طرفہ مثالی تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مملکت اور ہندوستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات بے حد اہم ہیں جن کے حجم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اجلاس میں ہندوستان میں سعودی عرب کے سفر ڈاکٹر سعود بن محمد الساطی بھی موجود تھے ۔

Saudi-India ties flourishing on strong footing

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں