ستیم کے بانی راما لنگا راجو اور 9 دیگر کو ضمانت منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-12

ستیم کے بانی راما لنگا راجو اور 9 دیگر کو ضمانت منظور

حیدرآباد
پی ٹی آئی
ایک میٹرو پولیٹین سشن کورٹ نے آج ستیم کمپیوٹرس کے بانی بی راما لنگاراجو اور دیگر9افراد کو ضمانت عطا کی اور ملٹی کروڑ دھوکہ دہی کیس میں7سال قیدبامشقت کی سزا کو معطل کردیا ۔ ٹرائیل کورٹ میں خاطی پائے جانے کے بعد ایک ماہ قبل ہی انہیں حراست میں لیا گیا تھا ۔ خصوصی جج برائے معاشی جرائم ایم لکشمن نے کہا کہ راجو اور ان کے بھائیوں کو دی گئی سزا معطل کی جاتی ہے ۔ ستیم کے منیجنگ ڈائرکٹر بی راما راجو نے ایک لاکھ روپے کے شخصی مچلکہ کی تکمیل کی ۔جج نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ انہیں ضمانت پر رہائی کی تاریخ سے اندرون4ہفتے جرمانہ کی 1/10رقم اداکرنا ہوگا بصورت دیگر وہ خاطی متصور ہوں گے ۔ دیگر8افراد سے متعلق عدالت نے ان کی سز امعطل کرتے ہوئے فی کس50ہزار روپے کے شخصی مچلکہ پر ضمانت عطا کی ۔ انہیں بھی ہدایت دی گئی کہ رہائی کی تاریخ سے اندرون4ہفتے جرمانہ کی1/10رقم ادا کرنا ہوگا ۔ راجو اور دیگر چرلا پلی جیل میں قید ہیں ۔ گزشتہ ہفتہ انہوں نے سشن کورٹ میں اپیل داخل کی تھی ۔

Satyam scam: Ramalinga Raju, 9 others get bail, sentence suspended

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں