لوکیش نائیڈو کادورہ ڈلاس - غیر مقیم ہندوستانیوں سے خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-12

لوکیش نائیڈو کادورہ ڈلاس - غیر مقیم ہندوستانیوں سے خطاب

حیدرآباد
یو این آئی
مغربی و مشرقی ساحل میں مواضعات کو اپنانے کے کاز پر زور دینے کے بعد کوآرڈینیٹر ٹی ڈی پی ورکرس ویلفیر فنڈنارالوکیش نے گزشتہ شب ٹیکساس کا دورہ کیا ۔ ڈلاس ٹی ڈی پی ونگ نے ایک عظیم الشان کارریالی منظم کی جس میں ڈلاس کی سڑکیں زرد ہوگئیں ۔ لوکیش کو اجلاس کے مقام پر جب لایا گیا تو وہاں زائد از600افراد جمع تھے ۔ ٹی ڈی پی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ لوکیش نے اسمارٹ ولیج اسمارٹ وارڈ پروگرام کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ڈلاس میں این آر آئی سماج سے اظہار تشکر کیا اور ضلع واری پروگرام کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ سوال و جواب کے سشن کے دوران لوکیش نے کئی سوالات کے جواب دئیے ۔ ایک سوال پر کہ این آرئیز کو پروگرام میں شرکت کرنا کتنا آسان اور مشکل ہے پرلوکیش نے کہا کہ آندھرا پردیش تمام مواضعات کو فائبر آپٹک سے مربوط کرنے پر کام کررہا ہے ۔ رواں سال کے ختم تک یہ کام مکمل ہوجائے گا۔ این آر آئیز انٹر نیٹ سہولت کے باعث دیہاتی قائدین اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ اسکائپ پر بات کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آر آئیز، سرکاری کاموں میں تال میل کے لئے اپنی طرف سے نمائندوں کا تقررکرسکتے ہیں ۔ اس پورے عمل کو حکومت ، دفتر کلکٹر سے مربوط کرے گی اور ہر معاملہ کو کلکٹر کے علم میں لایاجائے گا تاکہ حکومت تعاون کرتے ہوئے معاملہ کی یکسوئی کرسکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں لوکیش نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش نان ریسڈینٹ تلگو بولنے والوں کے لئے ایک آزادادارہ قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ تمام تلگو این آر آئیز کورکن بنایاجائے گا ۔ یہ ادارہ آندھرا پردیش حکومت کے تحت کام کرے گا اور این آر آئیز کے مسائل کی یکسوئی کی جائے گی ۔ قبل ازیں اپنے ریمارکس میں ٹی اے این اے کے سابق صدر ڈاکٹر نونیت کرشنا گورے پتی نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش تعلیم کے شعبہ میں بھاری رقم صرف کررہی ہے ۔ اس کا مقصد مقامی افراد کو اعلیٰ تعلیم میں مدد دینا ہے ۔ ڈلاس کے این آر آئی ٹی ڈی پی قائد کے سی چلکو ری نے گزشتہ7تا8برس کے دوران سر گرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ اسمارٹ ولیج پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے راگھویندر پرساد نے نارالوکیش سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ حکومت آندھرا پردیش ، ریاست کے فروغ کے لئے این آرآئیز کے تجربہ اور ذہانت سے استفادہ کررہی ہے۔ سکن جگر لامودی نے مواضعات کو ا پنانے میں تعاون کرنے والوں کا تعارف پیش کیا۔

Lokesh Naidu speaking at Dallas NRIs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں