حیدرآباد ایر پورٹ کو ریل سے مربوط کرنے کی حمایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-12

حیدرآباد ایر پورٹ کو ریل سے مربوط کرنے کی حمایت

حیدرآباد
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر بنڈارو دتا تریہ نے آج شہر کو انٹر نیشنل حیدرآباد ایر پورٹ سے بذریعہ ریل مربوط کرنے کی حمایت کی ۔ مرکزی وزیر ل یبر (آزادانہ ذمہ داری) بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ وہ بہت جلد اس معاملہ کو مرکزی وزیر داخلہ، شہری ہوا بازی اور شہری ترقیات سے رجوع کریں گے کیونکہ ایر پورٹ کے معاملہ کا ان وزارتوں سے تعلق ہے ۔ ایر پورٹ تک ملٹی ماڈل ٹرانزٹ سسٹم( ایم ایم ٹی ایس) سہولت کی تجویز ہے ۔ انہوںنے اخباری نمائندوں کوب تایا کہ ہمیں ایم ایم ٹی ایس مرحلہIIقائم کرنے کی ضرورت ہے یا حیدرآباد میٹرو کو راست طور پر ایر پورٹ تک پہنچایاجائے ۔ اس سے مسافرین کو سہولت مہیا ہونی چاہئے۔ اس مقصد کے لئے ہم وزیر داخلہ، وزیر دفاع ، زیر شہر ی ہوا بازی و شہری ترقیات سے نئی دہلی میں ملاقات کریں گے اور معاملہ کا جائزہ لیں گے ۔ ہم جی ایم آر ایر پورٹ کے انتظامیہ کو بھی اس میں بحیثیت ایک پارٹنر شامل کریں گے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ ایر پورٹ آپریٹر، ایرپورٹ پراجکٹ کو ریل سے مربوط کرنے دلچسپی نہیں رکھتا ، انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کا خوشگوار حل نکالاجائے گا۔ دتا تریہ نے جو سکندر کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، شہر سے متعلق مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے جائزہ لیا ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم ایم ایم ٹی ایس مرحلہIiسے متعلق اراضی کے پٹے کا معاملہ وزارت دفاع تک لے جائیں گے اور متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے تاکہ اس مسئلہ کا جلد سے جل حل نکل آئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پدا پلی۔ کریم نگر، نظام آباد لائن کے لئے50کروڑ روپے کا اضافی فنڈ حاصل کرنے کے لئے کام کریں گے ۔ یہ تلنگانہ میں ایک اہم ریلوے پراجکٹ ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ وہ حیدرآباد میں موسی ندی کی صفائی کے پراجکٹ میںبھی تعاون کریں گے اور اس معاملہ کومرکزی وزارت شہری ترقیات و ماحولیات سے رجوع کریں گے ۔ یو این آئی کے بموجب اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دتاتریہ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ میٹرو ریل اور ایم ایم ٹی ایس مرحلہII، دونوں کام ٹھیک طرح سے ہورہے ہیں ۔ صنعت نگر اور عمو گوڑہ کے درمیان 4کلو میٹر اراضی محکمہ دفاع کے حکام سے حاصل کرنے سے متعلق جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے پی کے سریواستو کی درخواست پر انہوں نے تیقن دیا کہ وہ وزارت دفاع سے معاملہ کو رجوع کریں گے ۔ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ کو ایم ایم ٹی سی مرحلہII سے مربوط کرنے کے مسئلہ پر دتاتریہ نے کہا کہ وہ وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو، وزیر ریلوے سریش پربھو اور وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو اور جی ایم آر حکام سے نئی دہلی میں بہت جلد بات کریں گے ۔ مرکزی وزیر نے حیدرآباد میٹرو پولیٹن، واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر جگدیشور کو تیقن دیا کہ وہ بہت جلد موسٰی ندی کی صفائی کے پراجکٹ کی منظوری محکمہ سیاحت سے حاصل کریں گے ۔ امرتا اسکیم کے تحت یہ کام800کروڑ روپے کی لاگت سے انجام دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی وزیر ماحولیات پر کاش جاؤدیکر سے اس سلسلہ میں بات کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ پدا پلی ۔ کریم نگر ، نظام آباد، ریلوے لائن کے لئے ریلوے بجٹ سے145کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں ۔ اگر ضرورت پڑے تو وہ پراجکٹ کے لئے اضافی50کروڑ روپے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

Dattatreya seeks rail connectivity to Hyderabad airport

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں