کشمیر میں حریت رہنماؤں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن - گیلانی واعظ نظربند - یٰسین ملک گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-09

کشمیر میں حریت رہنماؤں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن - گیلانی واعظ نظربند - یٰسین ملک گرفتار

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں کو عوامی اجتماعات سے خطاب کرنے سے روکنے کے لئے سیکوریٹی فورسز نے جمعہ کو بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کر کے حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہوں سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ مولوی عمر فاروق کو گھروں میں نظر بند اور متعدد لیڈران بشمول لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے ۔ حریت کانفرنس کے اعتدال پسند گروپ کے چیر مین میر واعظ مولوی عمر فاروق کو جنوبی کشمیر جانے سے روکنے کے لئے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے ۔ انہیں ضلع اننت ناگ کی جامع مسجد بجبہاڑہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرنا تھا۔ حریت کانفرنس ترجمان ایڈوکیٹ شاہد الاسلام نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسز نے گزشتہ رات میر واعظ کی رہائش گاہ کو محاصرے میں لے لیا ۔ بعد میں میر واعظ کو مطلع کیا گیا کہ چونکہ انہیں خانہ نظر بند کردیا گیا ہے ، اس لئے وہ اگلے احکامات تک اپنی رہائش گاہ سے باہر نہیں آسکتے ہیں ۔ مسٹر اسلام نے بتایا کہ میر واعظ کا جامع مسجد بجبہاڑہ میں نماز جمعہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرنا تھا ۔ حریت کانفرنس کے سخت گیر دھڑ ے کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی چوتھے روز بھی گھر میں نظر بند رہے۔ مسٹر گیلانی کے علاوہ دھڑے کے دو دیگر لیڈران کو نظر بند رکھا گیا ہے جب کہ ایک لیڈر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔

Police crackdown on separatists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں