ابھیجیت اور فرح علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-09

ابھیجیت اور فرح علی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

abhijeet-farahkhan
مظفر پور( بہار)
پی ٹی آئی
ایک ڈسٹرکٹ عدالت نے آج بالی ووڈ گلو کار ابھجیت بھٹا چاریہ اور جویلری ڈیزائنر فرح علی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جنہوں نے2002کے ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کو خاطی قرار دیئے جانے کے بعد سڑکوں پر سونے والے افراد کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا ۔ ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا کی شکایت کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ رام چندر پرساد نے ہدایت دی کہ دونوں کے خلاف یہاں قاضی محمد پور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی جائے۔ جج نے کہا کہ ان کے خلاف مختلف جرائم بشمول فساد برپا کرنے کی نیت سے اشتعال انگیزی اور مختلف گروپس کے درمیان مخاصمت کو فروغ دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی جانی چاہئے۔ شکایت گزار نے کہا کہ انہوں نے چھتا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں اخبار خریدے تھے اور ان دونوں شخصیتوں کے نازیبا تبصرہ کا مطالعہ کیا تھا ، جس کے نتیجہ میں وہ عدالت سے رجوع ہوئے ہیں۔ عدالت نے ہدایت دی کہ تعزیرات ہند کی دفعہ153،(143(A،504اور506کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔ شکایت گزار نے دعویٰ کیا کہ گلوکار کے اہانت آمیز تبصرہ سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوں نے ٹی وی چیانلوں پر بھی اس کا مشاہدہ کیا تھا اور اخبارات میں پڑھا تھا۔

Court Orders FIR Against Abhijeet, Farah Ali Khan For Remarks on Homeless People

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں