اسدالدین اویسی کو روکنے الہ آباد ضلع مجسٹریٹس پر ملائم سنگھ اور اعظم خان کا دباؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-23

اسدالدین اویسی کو روکنے الہ آباد ضلع مجسٹریٹس پر ملائم سنگھ اور اعظم خان کا دباؤ

الہ آباد
پی ٹی آئی
الہ آباد ہائی کورٹ میں آج ایک درخواست سماعت کے لئے قبول کرلی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو اوران کی پارٹی کے سینئر رفیق اور اتر پردیش کے کابینی وزیر محمد اعظم خان نے ریاست بھر میں ضلع مجسٹریٹ پر صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی کو جلسوں کی اجازت نہ دینے کا انتباہ دیا ہے اور اس حکم پر عمل آوری نہ کرنے کے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے ۔ جسٹس دلیپ گپتا اور جسٹس وی کے مشرا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے مجلس اتحاد المسلمین کے الہ آباد کنوینر افسر محمود کی جاب سے دائر کردہ اس درخواست کی سماعت27مئی کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ محمود کے وکیل رضوان قریشی کے مطابق وقت کی کمی کی وجہ سے درخواست کی آج سماعت ممکن نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت ہماری درخواست کی آئندہ چہار شنبہ کو سماعت کرے گی ۔ ہم نے درخواست میں یادو اور خان کو فریق بنانے کی اپیل کی ہے اور اس کی ساتھ ہی7جون کو بیرسٹر اویسی کی مجوزہ ریالی کی اجازت دینے کے لئے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دینے کی بھی خواہش کی ہے ۔ عدالت سے یہ بھی خواہش کی کہ یادو اور خان کو یہ وضاحت کرنے کے لئے عدالت میں طلب کرنے کی خواہش کی کہ وہ ریاست بھر میں ضلع مجسٹریٹرس کو یہ دھمکی کیوں اور کیسے دے رہے ہیں اور اگر اتر پردیش کے کسی بھی حصہ میں اویسی کو جلسہ منعقد کرنے کی اجازت دی گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے ۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ18اپریل کو انہوں نے ضلع مجسٹریٹ الہ آباد سے26اپریل کے ایک جلسہ کی اجازت حاصل کرنے کے لئے ملاقات کی تب ضلع مجسٹریٹ نے دونوں قائدین کی جانب سے زبانی ہدایات ملنے کا انکشاف کیا ۔ اتر پردیش میں صدر مجلس بیرسٹر اویسی کو متعدد مرتبہ ریالیاں منعقد کرنے کی ضلع نظم و نسق کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی ۔ پہلی مرتبہ مارچ میں اور اپریل میں دوبارہ ان کی ریالی کی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔

Petition Alleges Pressure on DMs by Mulayam, Azam Against Owaisi Rallies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں