پاکستان میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ - فلپائن اور ناروے کے سفرا ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-09

پاکستان میں فوجی ہیلی کاپٹر تباہ - فلپائن اور ناروے کے سفرا ہلاک

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں آج ایک پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں فلپائن اور ناروے کے سفرا اور ملایشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیویوں کے بشمول7افراد ہلاک ہوگئے ۔ طالبان نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف ان کا نشانہ تھے ۔ پاکستانی فوج نے تاہم ملک کے شمال میں پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے گلگت بلتستان میں ہیلی کاپٹر گر پڑنے کے واقعہ میں کسی بھی دہشت گرد ی یا تخریبی سرگرمی کو خارج ازا مکان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران فنی خرابی کے باعث گر پڑا ۔ ناروے کے سفیر لیف ایچ لارسن اور فلپائن کے سفیر ڈومنگو ڈی لوسینار یو جونیر مہلوکین میں شامل ہیں ۔ ملایشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیویوں کے علاوہ 2فوجی پائلٹ اور عملہ کا ایک پاکستانی رکن بھی ہلاک ہوئے۔ ہیلی کاپٹر ایک اسکول پر گر پڑا اور اس میں آگ لگ گئی۔Mi-17ہیلی کاپٹر میں6پاکستانی اور11غیر ملکی سوار تھے ۔ وہ وادی نلتر میں ایمرجنسی لیڈنگ کررہا تھا ۔ ہیلی کاپٹر کے گر پڑنے کے باعث اسکول کی عمارت میں آگ لگ گئی ۔ پولینڈ اور ولندیزی سفیر زخمیوں میں شامل ہیں ۔ فوجی پائلٹس کی شناکٹ میجر التمش اور میجر فیصل کے طور پر ہوئی ہے۔ نواز شریف کا طیارہ نلتر کے لئے اڑان بھر چکا تھا جہاں وہ2پراجکٹس کا افتتاح کرنے والے تھے لیکن ہیلی کاپٹر کے تباہ ہوجانے کے المناک خبر ملنے کے بعد اسے اسلام آباد واپس کردیا گیا ۔ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوا نے کہا کہ فوج کے تینMi-17ہیلی کاپٹرس37ممالک کے سفارت کاروں کو نلتر لے جارہے تھے جہاں نواز شریف ایک تقریب سے خطاب کرنے والے تھے۔ تحریک طالبان پاکستان( ٹی ٹی پی) نے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا کہ نواز شریف ان کا نشانہ تھے ۔ ٹی ٹی پی کے اصل ترجمان محمد خراسانی نے اردو میں ای میل کئے گئے پیام میں کہا کہ ہیلی کاپٹر کو طیارہ شکن مزائل سے مار گرا یا گیا جس سے پائلٹس اور کئی بیرونی سفارت کار ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ایک خصوصی گروپ نے نواز شریف کو نشانہ بنانے کا خصوصی منصوبہ تیار کیا تھا لیکن وہ بچ گئے کیونکہ وہ دوسرے ہیلی کاپٹر میں سفر کررہے تھے ۔ نواز شریف اور ان کے ساتھی ہمارا نشانہ تھے ۔ ہم عنقریب دنیا کو دکندھے پر رکھ کر چلانے والا وہ مزائل دکھائیں گے جو اس حملہ میں استعمال کیا گیا۔ جنرل باجوا نے کہا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔ ہمارے2ہیلی کاپٹرس نے بحفاظت لینڈنگ کی لیکن تیسرا گر پڑا اور اس میں آگ لگ گئی ۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر25فٹ کی بلندی سے گر پڑا اور زمین سے ٹکرانے کے باعث اس میں آگ لگ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ فنی خرابی کا نتیجہ ہے اور کسی بیرونی حملہ کا کوئی ثبوت نہیں ۔

Pakistan helicopter crash kills Norwegian, Philippine ambassadors

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں