پاکستان نے اڈوانی کو کٹاس راج مندر کے پانی کا تحفہ بھیجا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-09

پاکستان نے اڈوانی کو کٹاس راج مندر کے پانی کا تحفہ بھیجا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
خیر سگالی کے اقدام میں پاکستان نے اپنے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں واقع کٹاس راج مندر کا پ انی بی جے پی کے بزرگ قائد ایل کے اڈوانی کو بھیجا ہے جنہوں نے2005میں تزئین نو کا کام شروع کرنے اس مندر کا دورہ کیا تھا۔ مندر کے احاطہ میں واقع تالاب ( امر کنڈ) کے پانی سے بھرا کلس پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کل اڈدوانی کو بھیجا۔2005میں حکومت پ اکستان نے اس وقت کے بی جے پی صدر ایل کے اڈوانی کو کٹاس راج مندر کی بحالی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تھا۔ کہاجاتا ہے کہ مہا بھارت کے پانچ پانڈوؤں نے اپنے بن باس کے 14کے منجملہ4سال کٹاس راج مندر میں گزارے تھے ۔ ہندو دیو مالا کے مطابق کٹاس راج مندر کے احاطہ میں واقع تالاب بھگوان شیو کے آنسوؤں سے بنا تھا جو انہوں نے اپنی بیوی ستی کی موت پر بہائے تھے ۔ کہاجاتا ہے کہ بھگوان شیو کے آنسوؤں سے دو تالاب بنے ایک پشکر اجمیر میں اور دوسرا کٹکشا میں۔ سنسکرت میں کٹکشا کے معنی آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے آتے ہیں ۔ اسی سے لفظ کٹا س نکلا۔

Pak sends holy water of Katas Raj Temple to Advani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں