پی ٹی آئی
ممبئی حملوں کے7ملزمین بشمول اصل سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف مقدمہ کی سماعت کرنے والی پاکستانی عدالت نے آج کیس میں مزید پیشرفت کے بغیر سماعت کو20مئی تک ملتوی کردیا ۔ سماعت کے بعد عدالت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ نہ ہی انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد نے لکھوی کو سیکوریٹی دھمکیوں سے متعلق ریکارڈ پیش کیا اور نہ ہی آج عدالت میں ممبئی کیس کا ریکارڈ داخل کی اگیا ۔ جس کے پیش نظر جج نے مقدمہ کی سماعت آئندہ چہار شنبہ تک ملتوی کردی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے دفتر کے ایک عہدیدار نے اس خصوص میں جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت طلب کی ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ سے ممبئی کیس کا ریکارڈ حاصل کرنے کے تعلق سے مقدمہ کی سماعت کرنے والی عدالت کو بتایا گیا کہ رجسٹرار ہائی کورٹ سے استغاثہ نے باضابطہ درخواست کی ہے اور اس خصوص میں جواب کا انتظار ہے ۔ 6مئی کو منعقدہ سماعت کے دوران اسلام آباد میں انسداد دہشت گرد ی کی عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت دی تھی کہ وہ آئندہ سماعت میں لکھوی کو اگر کسی قسم کی سیکوریٹی دھمکی کا سامنا ہے تو اس سلسلہ میں جواب داخل کرے۔ جج نے لکھوی کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب کیا تھا۔ لکھوی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ انہیں ممبئی حملوں کیس میں عدالت میں شخصی طور پر حاضر ہونے سے استثنیٰ دیں کیونکہ انہوں نے دعویٰ کیا تھ اکہ انہیں بیرونی انٹلیجنس اور ایک طالبان سے تعلق رکھنے والی ایک تنظیم سے ان کی جان کو خطرہ ہے ۔ ممبئی حملوں سے متعلق کیس کا ریکارڈ اس سال جنوری کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس وقت منتقل کیا گیا تھا جب وفاقی حکومت نے ممبئی حملوں کے اصل سرغنہ لکھوی کو دی گئی ضمانت کو چیلنج کیا تھا۔
Pakistan court adjourns Mumbai attacks trial till May 20
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں