داؤد ابراہیم سے متعلق ہندوستان کی دستاویزات کی صداقت پر سوال - پاکستانی ہائی کمشنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-08

داؤد ابراہیم سے متعلق ہندوستان کی دستاویزات کی صداقت پر سوال - پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پاکستان نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بارے میں ہندوستان کے معلوماتی دستاویزات کی صداقت پر سوال اٹھایا ہے اور انہیں ذاتی مفادات کی تکمیل کرنے والے دستاویزات قرار دیا ہے ۔ ا س نے کہا کہ داؤد کے پتہ ٹھکانہ کے بارے میں پارلیمنٹ میں حکومت کے بیان سے اس کے اس موقف کی توثیق ہوئی ہے کہ مفرور ملزم اس کی سر زمین پر نہیں ہے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر متعینہ ہند عبدالباسط نے کہا کہ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی پرتھی بھائی چودھری نے منگل کو پارلیمنٹ میں اس مسئلہ پر ان کے ملک کی تشویش کو حق بجانب قرار دیا تھا کہا تھا کہ ہندوستان نے داؤد کی تحویل کے لئے اسلام آباد کو کوئی تحریری درخواست نہیں دی ہے ۔ انہو ں نے ٹی وی چینل ہیڈ لائنس ٹو ڈے کے لئے کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ یہ(بیان) ہمارے نقطہ نظر سے کافی بے چین کردینے والا اور تکلیف تھا ۔ یہ بیان خود احتسابی کا متقاضی ہے ۔ اگر آپ اپنے مفادات کی تکمیل کرنے والی معلومات کی بنیاد پر دستاویزات تیار کرتے ہیں تو پھر ہمارے پاس فکر مندی کی ہر وجہ موجود ہے۔ ہماری پریشانیاں حق بجانب ہیں ۔ واضح رہے کہ داؤد کے اتہ پتہ کے بارے میں ہندوستان کے سابق موقف کی تردید کرتے ہوئے چودھری نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ حکومت کو مفرور ملزم کا اتہ پتہ معلوم نہیں اور ہم نے پاکستان سے کسی تحویل کا مطالبہ نہیں کیا ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا وزیر موصوف کے اس بیان سے پاکستان کے موقف کی توثیق ہوئی ہے ، انہوں نے (عبدالباسط) نے کہا یقینا ایسا ہوا ہے۔ اس سوال پر کہ ہندوستان نے ماضی قریب یا بعید میں ڈان کی تحویل کے لئے کوئی رسمی تحریری درخواست دی تھی؟ انہوں نے کہا یہ بات میرے علم میں نہیں ہے ۔ مزید زور ڈالنے پر انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے علم میں نہیں ہے ، کیوں کہ ہمارے نقطہ نظر سے جیسا کہ ہم کہتے رہے ہیں وہ پاکستان میں نہیں ہے ، لہذا حوالے کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے پاکستان کو داؤد کے بارے میں کئی دستاویزات فراہم کیے تھے ، جن میں پاکستان میں اس کے ٹھکانہ کے بارے میں تفصیلات درج تھیں ۔ داؤد ہندوستان کو شدت سے مطلوب مجرم ہے ۔

Pak questions veracity of India's dossiers on Dawood Ibrahim

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں