مغربی بنگال میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ - 12 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-08

مغربی بنگال میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ - 12 افراد ہلاک

کولکتہ
آئی اے این ایس
مغربی بنگال میں پٹاخہ ساز فیکٹری میں ایک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم12افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی ، لیکن بی جے پی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات، قومی تحقیقاتی ایجنسی( این آئی اے) سے کرائی جائیں ۔ یہ واقعہ ضلع مغربی مدنا پور میں پنگلا نامی مقام پر پیش آیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس بھارتی گھوش نے بتایا کہ دھماکہ میں12افراد ہلاک اور دیگر7زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ عمار ت کے مالک رنجن مائتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جہاں فیکٹری تھی ۔ سنتوش مونڈل( سب ڈویژنل پولیس آفیسر کھڑگ پور) نے بتایا کہ ہم نے مائتی کو گرفتارکرلیا ہے ۔ ہمیں یہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ فیکٹری غیر قانونی ہے اور اسے بم بنانے کے لئے استعمال کیاجارہا ہے ۔ ہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ ریاست میں ممتا بنرجی زیر قیادت ترنمول کانگریس کو دہشت گرد سر گرمیوں میں اضافہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بی جے پی نے اس معاملہ کی این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر راہول سنہا نے کہا کہ این آئی اے کے ذریعہ تحقیقات لازمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ سال کے بردوان دھماکہ کیس میں حقائق کی کس طرح پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ہم سب اس بات سے واقف ہیں کہ پولیس اس کیس کو حملہ کرنے کبھی کچھ نہیں کرے گی ، لہذا ہم اس واقعہ کی این آئی اے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ رکن اسمبلی شامت بھٹاچاریہ کی زیر قیادت بی جے پی کا ایک وفد اس علاقہ کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ بھٹا چاریہ نے کہا کہ مائتی جنہیں گرفتار کیا گیا ہے اس علاقہ کے طاقتور ترنمول لیڈر ہیں ۔ ہمیں اندیشہ ہے کہ اس معاملہ کو پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ قرار دیتے ہوئے ختم کردینے کی کوشش کی جائے ، حالانکہ یہ پٹاخہ فیکٹری نہیں ہے ، لہذا یہ ضروری ہے کہ این آئی اے اس معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لے لے ۔ کانگریس لیڈر عبدالمنان نے بھی ریاست میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے لئے حکمراں ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا اور اس واقعہ کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ مقامی عوام نے الزام عائد کیا کہ یہ فیکٹری بم سازی کے لئے استعمال کی جارہی تھی اور مہلوکین کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے ۔

پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج پنگلا میں پٹاخہ فیکٹری میں بم دھماکہ کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا ۔ انہوں نے یہاں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ پنگلا میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ہم نے اس معاملہ کی سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی مقام پر اتنے پٹاخے کس طرح تیار کیے جاسکتے ہیں اور اتنی دھماکو اشیا کس طرح جمع کی جاسکتی ہیں ۔ میں تمام مواضعات کی گرین پولیس سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ایسی حرکتوں پر نظر رکھے۔ اگر انہیں یہ پتہ چلے کہ کسی مقام پر دھماکو اشیا جمع کی جارہی ہیں تو وہ مقامی پولیس اسٹیشن کا اطلاع دیں ۔

12 killed in illegal cracker factory blast in Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں