مودی اہم اداروں کو ختم کرنے کے خواہاں - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

مودی اہم اداروں کو ختم کرنے کے خواہاں - راہول گاندھی

نئی دہلی
یو این آئی
کئی اہم اداروں میں عہدوں کو پر نہ کرنے پر این ڈی اے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان اداروں کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ وہ تنہا اقتدار کے مختار بن جائیں اسی لئے وہ آر ٹی اے کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اہم داروں کو ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ راہول گاندھی کے یہ ریمارکس ان کی والدہ و صدر کانگریس سونیا گاندھی کی جانب سے لوک سبھا میں دئیے گئے بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں سونیا گاندھی نے لوک سبھا تحریک التوا پیش کرتے ہوئے اہم ادراروں جیسے سنٹرل ویجلنس کمیشن (سی وی سی) لوک پال اور الیکشن کمیشن میں مخلوعہ جائیدادوں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ سی وی سی لوک پال پر تقررات کو روک دیا گیا ہے ۔ کئی ماہ سے یہ عہدہ مخلوعہ ہیں۔ جب ہم اقتدار میں تھے ہم نے شفافیت کے لئے جدو جہد کی تھی ۔ این ڈی اے حکومت کو مخالف عوام اور مخالف کسان قرار دیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی چند صنعت کاروں کی تائید میں ہیں نہ کہ عام آدمی کی ۔ انہوں نے کہا کہ سوٹ بوٹ کی یہ حکومت عوام سے زمین چھیننا چاہتی ہے ۔ راہول نے کہا کہ میں نے جو کچھ لوک سبھا میں کہا ہے اس پر قائم ہوں اور حکومت نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا ہے اور اس مقام پر وہ آ ر ٹی آئی کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں ۔

PM Modi wants to 'finish' RTI, other institutions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں