راجیہ سبھا میں ہند بنگلہ دیش سرحدی ترمیمی بل منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-07

راجیہ سبھا میں ہند بنگلہ دیش سرحدی ترمیمی بل منظور

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان1974میں ہونے والے اندرا، مجیب معاہدے کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے تاریخی16آئینی ترمیمی بل راجیہ سبھا میں آج متفقہ طور پر منظور ہوگیا ۔ اس بل کے تحت دونوں ملک ایک دوسرے کے علاقوں میں واقع زمین کا تبادلہ کریں گے۔ ہندوستان101زمین کا ٹکڑا کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا جب کہ وہ51زمین کا قطعہ بنگلہ دیش سے حاصل کرے گا۔ اس کے تحت3300سے35000افرا د متاثر ہوں گے۔ تقریبا3گھنٹے تک چلی بحث کے بعد ووٹنگ کے ذریعہ صفر کے مقابلہ180ووٹوں سے اس بل کو ایوان نے منظور کردیا ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آئینی ترمیمی بل2015میں کچھ ترامیم بھی پیش کئے تھے جسے ایوان نے ووٹنگ کے ذریعے متفقہ طور پر منظور کرلیا ۔ سشما سوراج نے بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ1974میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونیو الا سمجھوتہ41سال بعد شرمندہ تعبیر ہورہا ہے اور یہ تاریخی لمحہ ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بل کے تحت آبادی کا تبادلہ نہیں ہوگا اور یہ عوام کی خواہش پر یہ انحصار کرتا ہے کہ وہ ہندوستان یا بنگلہ دیش میں سے کس ملک کی شہریت لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو اور بی ایس پی کے ستیش چندر مشرا کے ان خدشات کو دور کیا کہ اس سے ہندوستان کی سرحد سکڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو البتہ 510ایکڑ زمین کا فائدہ ہی ہوگا جب کہ بنگلہ دیش کو10ہزار ایکڑ زمین علامتی طور پر دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسام کی268ایکڑ زمین جائے گی اور438ایکڑ زمین اس کے پاس آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہریوں کی فکر ہے اور ان کا خیال رکھنا ہے اس لئے ان کی وقار ہر حالت میں برقرار رکھی جائے گی ۔ اس لئے38ہزار کروڑ روپے کا پیکج بھی دیاجارہا ہے ۔ مغربی بنگال نے ہم سے3008کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے اور ہمیں اسے2234کروڑ روپے دے رہے ہیں۔ سوراج نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس آئینی ترمیم بل کو آدھی ریاستوں کی اسمبلیوں سے منظوری بھی کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی رضا مندی سے ہی یہ بل لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بل کے نفاذ کی پیچیدگی معلوم ہے ، لیکن ہمیں اعتماد ہے کہ ہم شمال مشرقی ریاستوں کو سڑک بجلی وغیرہ سے جوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تیوکا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اس لئے وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہیں گی۔ اس بل سے مغربی بنگال ، میگھالیہ ، تریپورہ اور آسام سیکٹر کے کی زمیں کا تبادلہ ہوگا ۔1974ء کے اندرا، مجیب معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے زمین کے تبادلے کے بعد سرحد دونوں ممالک کے زمین کے تبالے کے بعد سرحد کی لکیر طے کی جائے گی اور نقشے تیار کئے جائیں گے ۔ کل ہی کابینہ نے اس بل کی منظوری دی تھی اور آج ہی اسے راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ۔

RS passes Bill on land pact with Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں