مودی کو منموہن سے اقتصادیات پر سبق لینے چاہیے - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-29

مودی کو منموہن سے اقتصادیات پر سبق لینے چاہیے - راہول گاندھی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے جمعرات کے دن حکمران بی جے پی اور اس کی نظریاتی سرپرست آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے نریند رمودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ نظم و ضبط کے حوالہ سے ہندوستان کی انفرادیت اور شخصی وجود کے خاتمہ کے درپے ہے ۔ راہول نے نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا( این ایس یو آئی) کے اجلاس میں ہندی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے آر ایس ایس شاکھا کا مشاہدہ کیا ہے؟ ہر کوئی اس قطارمیں کھڑا ہوتا ہے ۔ اگر کوئی کچھ غلطی کرے تو لاٹھی سے اس کی اصلاح کی جاتی ہے ۔ ان کے پاس نظم و ضبط کسی کی بھی انفرادیت کو ختم کرنے کا ذریعہ ہے۔ نظم و ضبط کے نام سے وہ لاکھوں ہندوستانیوں کی آواز کو خاموش کررہے ہیں ۔ وہ ہندوستانیوں کی انفرادیت کو قتل کرنے کے درپے ہیںَ نیلہ جینس اور سفید کرتے میں ملبوس راہول نے راشٹریہ سیوم سنگھ کو نازی سلامی کے لئے کیا جانے والا'دھواج پرنام' پرچمی سلام سے مشابہہ قرار دیا ۔ نازی قوم سے آر ایس ایس کو مشابہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ وہ کس طرح اپنے ہاتھوں سے سلامتی دیتے ہیں ، تاہم ان کا یہ طریقہ جرمنی نازیوں کے مماثل ہے جو میں کبھی نہ کروں گا۔ دوسری جانب انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ہی انفرادیت کا احترام کیا ہے کیونکہ ہماری پارٹی ہر کسی کی بات سننے کی عادی ہے اور یہ چیز ہمارے ڈی این اے میں رچی بسی ہوئی ہے۔ راہول نے کہا کہ وزیر راعظم نریندر مودی کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے اس بات پر اسباق حاصل کرنے چاہئے کہ کس طرح ہندوستانی اقتصادیات کو بہتر سے بہتر بنایاجائے۔ راہول نے نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا(این ایس یو آئی) کے ایک اجلاس میں کہا کہ کل منموہن سنگھ جی نے کہا کہ ملکی اقتصادیات انتہائی ابتر حالت میں ہے۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعظم مودی کو ہمارے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے ایک گھنٹہ کی کلاسس لینی چاہئے کہ کس طرح ملکی اقتصادیات کو بہتر بنایاجائے ۔ گاندھی نے کہا کہ مودی کو منموہن سنگھ سے یہ سیکھنا چاہئے کہ ملک کو چلانے کے لئے کیا کرنا چاہئے اور کس طرح اقتدار کو چلانا چاہئے ۔

‘Make in India’ a ‘big zero’, PM Modi took lessons from Manmohan on economy, Rahul Gandhi says

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں