اراضی بل حکومت کی کسان نمائندوں سے بات چیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-29

اراضی بل حکومت کی کسان نمائندوں سے بات چیت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے جو حصول اراضی بل ، پر سخت مخالفت کا سامنا کررہی ہے ، آج مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کسان نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی ، تاکہ مختلف مسائل پر ان کی غلط فہمیوں کو دور کیاجاسکے اور ان کی تشویش کا ازالہ کیاجاسکے۔ وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے تقریبا ایک گھنٹہ طویل بات چیت میں جس کے رضا مندی حاصل کرنے کی شق کو اراضی بل میں دوبارہ شامل کرنے کے مطالبات کیے گئے ، کسانوں کو تیقن دیا کہ حکومت ان کی تجاویز کو شامل کرنے کے بعد ہی اس مسئلہ پر پیشرفت کرے گی اور ان کے مفادات کو نظر انداز نہیں کیاجائے گا۔ میٹنگ کے بعد بی جے پی کے سابق کسان مورچہ قائد اور دوردرشن کے کسان چینل کے مشیر نریش سروہی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ زائد از تیس تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کسان نمائندوں نے میٹنگ کے دوران اراضی بل پر اپنے نقاط نظر کا اظہار کیا ۔ انہو ںنے بتایا کہ مرکز ی وزیر نے5تا6افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو اراضی بل پر کسانوں کی تجاویز کو درج کرے گی اور مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں انہیں پیش کیاجائے گا ۔ سروہی اس کے کو آرڈینیٹرہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی مزید ملاقاتیں کریں گے۔ جیٹلی جی نے انہیں بتایا کہ انہیں اراضی بل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نتی بے حد صاف ہے اور وہ کسانوں کے ساتھ ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ کسانوں کو ملازمت حاسل ہو ۔ وہ اس بات کا نوٹ لے گی کہ کسان کیا چاہتے ہیں ۔ مختلف کسان تنظیموں نے جیٹلی کو درخواستیں بھی پیش کی ہیں ۔ بھارتیہ کسان یونین( پی کے یو) نے اپنی درخواست میں نئے اراضی بل کو کسانوں کی برسوں طویل جدو جہد کے ساتھ ایک مذاق قرار دیا۔ انہوں نے یو پی اے کے2013کے اراضی بل کی بھرپور حمایت کی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کہا تھا کہ حصول اراضی بل میں ترمیمات ، کسانوں ، غریبوں اور قوم کے مفاد میں قبول کرلی جائیں گی۔ جس کے ایک دن بعد کسانوں کے نمائندوں کے ساتھ یہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ جیٹلی نے آج کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اراضی بل کی دفعات پر بات چیت کی ۔ انہوں نے کسانوں کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ حکومت ان کے مفادات کو نظر انداز کرنا نہیں چاہتی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں