وزیر اعظم کی جانب سے تین سوشل سیکوریٹی اسکیمات کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-10

وزیر اعظم کی جانب سے تین سوشل سیکوریٹی اسکیمات کا افتتاح

کولکتہ
پی ٹی آئی
15کروڑ افراد کو بینک اکاؤنٹس فراہم کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے آج3سوشیل سیکوریٹی اسکیمات لانچ کی جس میں فی یوم ایک روپے سے کم کی انشورنس اسکیم شامل ہے ۔ پی ایم نے اس موقع سے کہا "غریبوں کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے ناکہ مدد کی اس تقریب میں وزیر اعلیٰ مغربیبنگال ممتا بنرجی بھی موجود تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا "میں غریبوں سے کہتا ہوں یہ ملک ، یہ حکومت اور ہمارے بینکس آپ کے لئے ہیں غریبوں کو سہارے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہمیں اپنے سونچنے کی طریقہ کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ غریبوں کو طاقت کی ضرورت ہے ۔ مودی نے کہا کہ ملک میں80تا90فیصد افراد کا نہ ہی انشورنس کور ہے اور نہ ہی پنشن کا کوئی امکان جب کہ یہ تینوں اسکیمات 1جون سے روبہ عمل آئیں گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تجرباتی دور کے پہلے7یوم میں بنکوں میں5۔05کروڑ لوگوں کا اندراج کیا جس میں42لاکھ مغربی بنگال کے شامل ہیں ۔ اسکیمات پردھان منتری جیون جیوتی بیما یوجنا ، پردھان منتری سر رکھشا بیما یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا ملک کے115مقامات پر ایک ہی وقت میں لانچ کی گئیں ۔

Modi widens financial inclusion with 3 new social security schemes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں