پی ٹی آئی
مودی حکومت پر تازہ حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج کہا کہ اس حکومت میں مخالفت کا گلا گھٹ کر رہ گیا ہے اور اقلیتوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھتا جارہا ہے ، گاندھی معروف ایڈیٹر ونود مہتا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مخاطب تھی۔ ونود مہتا کا حال ہی میں انتقال ہوچکا ہے ۔ اس تقریب میں انہیں بعد از مرگ جی کے ریڈی میموریل قومی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی موجودگی میں منعقدہ پروگرام سے مخاطبت میں کانگریس صدر نے کہا کہ آج کے حالات میں جب کہ مخالفت برداشت نہیں کی جارہی ہے اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگی ہیں ہمارے سماج کا سیکولر تانا بانا متاظر ہورہا ہے تعصب، جھل پسندی بڑھتی جارہی ہے ہم ونود مہتا کی کمی شدت سے محسوس کررہے ہیں ۔ مہتا جو آؤٹ لگ میگزین کے بانی اور چیف ایڈیٹر تھے اپنی بے باک صحافت کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ سونییا گاندھی نے اس موقع پر مہتا کو ایک با اخلاق ، باہمیت شخص قرار دیا سونیا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی تبصرہ کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، انہوں نے مودی حکومت کو کچھ لوگوں کی ایسی سرکار بتایا جسے صرف ایک شخص ایک خاص مقصد کے لئے چلا رہا ہے اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی کہا کہ پریس کی آواز کو کسی قیمت پر بھی تلف نہیں کیاجانا چاہئے ۔ کیونکہ یہ جمہوری نظام کا اہم حصہ ہے منموہن سنگھ پروگرام کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے ۔ رپورٹرس نے منموہن سنگھ سے کچھ سرکاری عہدیداران اور قائدین کی جانب سے میڈیا پر حالیہ حملوں اور بین الاقوامی جرنلسٹ فیڈریشن کی رپورٹ میں ہندوستان کو پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے ہمراہ علاقہ مین2014-15کے دوران سب سے زیادہ میڈیا پر حملوں والے ممالک میں شامل کرنے پر سوالات کئے ۔
Dissent is being stifled, minorities feel insecure: Sonia Gandhi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں