ہندوستانی ناول نگار وکرم سیٹھ کے سیکوئل کی آئندہ سال تکمیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-04

ہندوستانی ناول نگار وکرم سیٹھ کے سیکوئل کی آئندہ سال تکمیل

A Suitable Boy sequel Vikram Seth
لندن
پی ٹی آئی
ہندوستانی ادیب وکرم سیٹھ نے کہا ہے کہ طویل عرصہ کے ایک ساتھی کے ساتھ ان کی علیحدگی ان کے ایوارڈ جیتنے والے ناول ایک مناسب لڑکا کا سیکول تحریر کرنے میں تاخیر کی وجہ سے عمل میں آئی ہے ۔ کولکتہ میں پیدا ہونے والے ناول نگار اور شاعر نے بتایا کہ فرانسیسی وائیلینسٹ فلپ ہونو ر کے ساتھ ان کا رشتہ کس طرح ٹوٹا ہے ۔ جنہوں نے تاریک دور میں ان کے ساتھ خدمات انجام دی تھیں لیکن جوان کی تحریروں کی مسدودی کا باعث بنی ۔62سالہ ناول نگار کو2009میں ایک مناسب لڑکی کے لئے ان کے پبلیشر کی جانب سے زائد از ایک ملین پونڈس کا پیشکش کیا گی اتھا ۔ یہ علیحدگی محبت کا نقصان تھا اور اس نے در حقیقت مجھے متاثر کیا تھا ۔ سیٹھ نے جو حریف اور ان کے ساتھ ایک اور ناول کے لئے دستخط سے قبل پین گوئن کنٹراکٹ کے ان کے طریقہ کار پر بات چیت کی تھی ۔ سنڈے ٹائمس نے یہ بات کہی۔ ہونور نے سیٹھ1999کی ناول ایک مساوی میوزک کے لئے تحریک دی تھی جو شاعری کے مندمل ہونے کی نوعیت کی عکاسی کرتی ہے جب کہ انہوں نے سمرریکوئم شائع کی تھی ۔ سیٹھ نے کہا کہ شاعری دلجوئی ، دلچسپی یا روشن خیالی ہے ۔ ہاں یہ حقیقت ہے کہ آپ زیاد ہ لکھنے کے خواہاں ہوتے ہیں جب کہ چیزیں خراب ہوتی ہیں ۔ اور ہاں میں نے تاریکی کے کئی دور گزارے ہیں ۔ ایک مناسب لڑکا، چار خاندانوں کے تجربات کے توسط سے مابعد آزادی ہند کی کہانی ہے جو1993میں شائع کی گئی تھی اور یہ کتاب 1349صفحات پر مشتمل ہے۔ سیٹھ کو امید ہے کہ وہ2017میں اشاعت کے لئے آئندہ سال سیکوئل کی تکمیل کریں گے ۔ یہ پٹری پر ہے اور آپ دیکھیں گے کہ یہ کتاب زائد از500 صفحات پر مشتمل ہوگی۔

Breakup delayed 'A Suitable Boy' sequel: Vikram Seth

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں