پی ٹی آئی
واجپائی وزارت میں بی جے پی کے وزیر ارون شوری نے آج نریندرمودی حکومت پر نشانہ سادھا اور کہا کہ اس کی معاشی پالیسی بے سمت ہے، جب کہ سماجی ماحول کے سبب اقلیتوں میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے ۔73سالہ صحافی سے سیاست داں بنے شوری نے کہا کہ کچھ محاذوں پر مودی کی ایک سال پر محیط حکومت بہتر رہی ہے ۔ بحیثیت وزیر اعظم ان کی خارجہ پالیسی بہتر ہے لیکن معیشت کے بارے میں کئے گئے وعدہ وفا نہیں کئے گئے ۔ ایک نجی ٹی وی چیانل کو دئیے انٹر ویو میں شوری نے کہا کہ حکومت کی زیادہ تر توجہ سرخیوں میں نظر آنے پر ہے نہ کہ پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے کے ۔ حالات یہ ہے کہ کئی ٹکڑوں میں بٹی جگسا پزل اس حالت میں پڑی ہے کہ انہیں ساتھ لانے کی کوئی واضح تصویر ذہن میں نہیں ہے ۔ ان دنوں بی جے پی میں غیر سر گرم شوری نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو استحکام کی ضرورت ہے ۔جب کہ مشہور بینکر دیپک پرکاش کے مطابق گراؤنڈ پر حالت ویک اپ کال کی ہے ۔ جب شوری سے سوال کیاگیا کہ کیا مودی حکومت نے ترقی کی رفتار پر ہندوستان کو رواں رکھنے کے لئے کافی اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے جواب دیا کہ یہ سب خام خیالی ہے ۔ اس طرح کے دعویٰ سرخیوں میں بنے رہنے کے ذریعہ ہیں لیکن حقیقت کچھ نہیں ہے ۔ شوری نے سماجی محاذ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی ادارو ں پر حملوں اور گھر واپسی اور لو جہاد مہمات کے تناظر میں اقلیتوں میں بے چینی اور اضطراب ہے ۔ انہوں نے ایسے مسائل پر مودی کی خاموشی پر بھی تشویش جتائی انہوں نے کہا کہ آپ ثانیہ مرزا کی جیت پر اور اور عظیم لیڈران کے یوم پیدائش پر ٹوئیٹ کرتے ہیں لیکن ایسا اس وقت نہیں کرتے جب کہ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں لوگ شبہ کرتے ہیں کہ ایسی خاموشی کیوں ہے ۔
Modi government's economic policy "directionless", minorities anxious: Arun Shourie
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں