مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی رپورٹ ہندوستان کی جانب سے مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-02

مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی رپورٹ ہندوستان کی جانب سے مسترد

نئی د ہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان نے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی آزادی مذہب کی رپورٹ پر تنقید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں2014کے عام انتخابات کے بعد مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے کہا کہ ہماری توجہ یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورت کی طرف مبذول کرائی گئی ہے جس میں ہندوستان میں مذہبی آزادی پر تبصرہ کیا گیا ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ رپورٹ ہندوستان اس کے دستور اور سماج کے بارے میں محدود فکر کا نتیجہ ہے ۔ ہم اس کا کوئی نوٹ نہیں لے رہے ہں ۔ واضح رہے کہ امریکی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں مذہبی اقلیتوں کو پر تشدد حملوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور انہیں تبدیلی مذہب پر مجبور کیاجارہا ہے ۔ جب سے نریندر مودی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے آر ایس ایس جیسی تنظیموں کی جانب سے"گھر واپسی" مہم چلائی جارہی ہے ۔ اور ہندوستان کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے ۔2015کے لئے اپنی عام رپورٹ میں امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی آزادی مذہب نے اوباما نظم و نسق سے خواہش کی ہے کہ وہ حکومت ہند پر دباؤ ڈالے اور اس کی بر سر عام سرزنش کرے کیونکہ ہندوستان کے مذہبی قائدین اقلیتوں کے بارے میں تکبر آمیز تبصرے کررہے ہیں ۔ ہندوستان میں مذہبی آزادی کے معیاروں کو بلند کرنے کی خواہش کی جائے۔ کمیٹی نے کہا کہ ملک کے تکثیری ، سیکولر جمہوری موقف کے باوجود ہندوستان طویل مدت سے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ یا انہیں انصاف فراہم کرنے کے لئے جدو جہد کررہا ہے لیکن ان کے خلاف جرائم کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کمیٹی نے اہم انکشافات میں کہا کہ آندھرا پردیش ، اتر پردیش ، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، اڈیشہ ، کرناٹک، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹرا اور راجستھان میں کثیر تعداد میں مذہبی اقلیتوں کو پر تشدد حملوں اور فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کا نشانہ بنایاجاتا ہے ۔ این جی اوز اور مذہبی قائدین بشمول مسلم عیسائی اور سکھ طبقات کے قائدین کو مذہبی تقسیم کی مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے2014کے عام انتخابات کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انتخابات کے وقت سے ہی مذہبی اقلیتی طبقات کو تکبر آمیز تبصروں کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ آر ایس ایس جیسی تنظیمیں اور بر سر اقتدار بی جے پی متعدد پر تشد د حملوں میں ملوث ہیں۔

India Rejects US Report on Religious Freedom

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں