کالا دھن بل آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا - وزیر خزانہ جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-02

کالا دھن بل آئندہ ہفتہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا - وزیر خزانہ جیٹلی

کالے دھن کے مسئلے سے موثر طریقہ سے نمٹنے کا عہد کرتے ہوئے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ حکومت نے121خاطیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا اور بیرون ملک جمع کالا دھن کا پتہ لگانے کے لئے ایک قانون آئندہ ہفتہ لوک سبھا میں پیش کررہی ہے۔ خاطیوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کے لئے یہ ناممکن ہوگا کہ وہ اپنی غیر محسوب دولت کو مخفی رکھے کیوکہ عالمی برادری2017ء تک اطلاعات کے از خود تبادلے کے لئے ایک میکانزم نافذ کرنے والی ہے۔ آئندہ ہفتہ غیر محسوب اثاثہ جات اور بیرونی ممالک کی آمدنیوں پر محصولات کے ضمن میں قانون پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا ارادہ ہے ۔ جیٹلی نے یہ بات ڈائرکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی جانب سے اہتمام کردہ "انفورسٹمنٹ ڈے" تقریب کے موقع پر کہی۔ حکومت نے مارچ میں غیر منکشف بیرونی آمدنی اور اثاثہ جات( ٹیکس کا نفاذ) بل2015متعارف کرایا تھا جو بیرونی ممالک میں غیر محسوب دولت رکھنے پر بھاری جرمانی اور دس سال کی جیل کی سزا کی گنجائش فراہم کرتا ہے ۔ اس میں ان افراد کی مدد کے لئے راستہ بھی ہوگا جو بیرونی ممالک میں جمع اپنے فنڈس کا انکشاف کرکے ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنے راضی ہوں گے ۔ جیٹلی نے کہا کہ بیرون ملک جمع کالے دھن کا پردہ فاش کرنے حکومت نے اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار معاملات ہیں ۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ان خاطیوں کے خلاف مقدمات دائر کئے گئے ہیں ۔

Black money bill to be taken up in Parliament next week: Finance minister Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں