انسانوں کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام - ہند بنگلہ دیش یادداشت مفاہمت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-31

انسانوں کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام - ہند بنگلہ دیش یادداشت مفاہمت

نئی دہلی
یو این آئی
ہند۔ بنگلہ دیش انسانی ٹریفکنگ بالخصوص خواتین اور بچوں کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام کے لئے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے ۔ اور ایسے واقعات میں تیز رفتارقانونی کارروائی کو یقینی بنائیں گے ۔ مرکزی کابینہ کا ایک اجلاس یہاں وزیر اعظم نریند رمودی کی زیر قیادت منعقد ہوا، جس میں اس تجویز کو منظوری دی گئی ۔ وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے کابینی اجلاس کے بعد بتایا کہ حالیہ عرصہ میں ہند۔ بنگلہ دیش کے درمیان انسانوں کی غیر قانونی منتقلی کے کافی واقعات پیش آئے ہیں، اسی لئے ایک مناسب ڈھانچہ کی ضرور تھی ، جسے کابینہ نے منظوری دی تھی۔ کابینہ نے بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کے125ویں یوم پیدائش کو ملک گیر سطح پر منانے وزیر اعظم کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل کو بھی منظوری دی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں