صدر مالدیپ کا کل دورہ پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-05

صدر مالدیپ کا کل دورہ پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
صدر مالدیپ عبداللہ یامی عبدالقیوم اپنے پہلے سرکاری دورہ پر رواں ہفتہ کے دوران پاکستان پہنچیں گے ۔ دورہ کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کے علاوہ تعلیمی اور حفظان صحت شعبوں میں تعاون سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں دورہ کے لئے مدعو کیا تھا ۔ صدر مالدیپ کا دورہ6تا7مئی جاری رہے گا۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ عبدالقیوم پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے علاوہ صدر ممنون حسین کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ علاوہ ازیں صدر ممنون حسین دورہ کنندہ صدر کے اعزاز میں بینکوئیٹ کا اہتمام بھی کریں گے ۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دور کے دوران پاکستان اور مالدیپ باہمی تعلقات کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لیں گے ۔ اسپورٹس، ہیلتھ ، ایجوکیشن، منشیات اور ممنوعہ ادویات کی اسمگلنگ کے انسداد سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات خوشگوار اور دوستانہ ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ بھروسہ اور مفاہمت پر مبنی ہے ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ان احساسات کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان اور مالدیپ علاقائی اور کثیر جہتی فورم پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہے ہیں ، بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان، مالدیپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہم باور کرتا ہے ۔

Maldives President to visit Pakistan on May 6

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں