کیلیفورنیا سینیٹ نے 1984 کے سکھوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دے دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-05

کیلیفورنیا سینیٹ نے 1984 کے سکھوں کے قتل عام کو نسل کشی قرار دے دیا

سان فرانسسکو
رائٹر
امریکی ریاست کیلی فورنیا کی سینیٹ نے1984ء میں ہندوستان میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کتے ہوئے اسے نسل کشی قرار دیا ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاستی سینیٹ میں کل منظور کردہ ایک قرار داد میں کہا گیا کہ1984ء میں وزیر اعظم اندرا گاندھی کے سکھ مخالفین کے ہاتھوں قتل کے بعد ملک بھر میں سکھوں کا قتل عام کی اگیا اور اس عمل میں حکومت، سرکاری عہدیداراور ادارے بھی ملوث تھے ۔ حکام اور اداروں نے سکھوں کے قتل عام کو روکنے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔ ایک ماہ قبل ریاستی ایوان نمائندگان نے بھی اس طرح کی ایک قرار داد منظور کی منظوری دی تھی ۔ امریکن سکھ پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کے بورڈ ممبر امر شیر گل نے قرار داد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ بین الاقوامی سطح پر سکھوں کے قتل عام کونسل کشی قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ1984میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد نئی دہلی بالخصوص اور ملک بھر میں بالعموم سکھوں کے خلاف حملے شروع ہوئے تھے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سکھوں کا قتل کیا گیا۔

California Senators Pass Resolution Condemning 1984 sikh genocide

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں