ایٹمی پھیلاؤ روکنے کا معاہدہ - ہند و پاک سے اپنا موقف بدلنے کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-05

ایٹمی پھیلاؤ روکنے کا معاہدہ - ہند و پاک سے اپنا موقف بدلنے کی درخواست

واشنگٹن
یو این آئی
ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل صفائے کا نظریہ زور پکڑتا جارہا ہے ۔ اسی کے تحت دنیا کے2بڑے امن گروپوں نے تجویز پیش کی ۔ ہندوستان اور پاکستان کو ایٹمی پھیلاؤ روکنے کے معاہدے (این پی ٹی) کے بارے میں اپنے رویہ پر دوبارہ غور کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ بھی ایٹمی اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکنا چاہتا ہے جس کے بعد ڈاکٹروں کی سماجی ذمہ داری اور ایٹمی جنگ کو روکنے والے بین الاقوامی معالج نے اس حوالے سے اپنی مہم تیز کردی ہے۔ مذکورہ دونوں گروپوں کے واشنگٹن چیاپٹر کے سربراہ ڈاکٹر محمد خالد کے حوالے سے ڈان ویب سائٹ نے کہا کہ یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ ہند۔ پاک این پی ٹی کے بارے میں اپنے فیصلہ پر دوبارہ غور کریں اور اس پر دستخط کرنے پر راضی ہوجائیں۔ ڈاکٹر خالد نے کہا کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنا پاکستان کے لئے زیادہ سود مند ثابت ہوگا ۔ کیونکہ اس سے یہ ملک اپنی ساکھ بحال کرسکے گا جو دہشت گردی اور دوسروںملکوں کو ایٹمی ٹکنالوجی برآمد کرنے کی وجہ سے داغدار ہوئی ہے ۔ دونوں ملکوں کے پاس مجموعی طور پر100ایٹم بم ہوں گے جو پورے خطہ کو تباہ کرسکتے ہیں ۔ اقوام متحدہ پر5سال کے بعد این پی ٹی کا جائزہ لیتی ہے اسی موقع پر پچھلے ہفتہ اس نے ممبر ممالک کو دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیار وں کے امکانی خطرہ سے آگاہ کیا اور انہیں اسلحہ سے پاک کرہ ارض بنانے کی ترغیب دی ۔ این پی ٹی ریویو کانفرنس22مئی کو اختتام پذیر ہوئی ۔ مذکورہ دونوں امن گروپ نوبل امن انعام جیت چکے ہیں اور ان کی شاخیں60سے زیادہ ممالک میں ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں