میگی معاملہ - امیتابھ بچن مادھوری اور پریتی زنٹا پر مقدمہ درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-31

میگی معاملہ - امیتابھ بچن مادھوری اور پریتی زنٹا پر مقدمہ درج

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش کی بارہ بنکی عدالت نے میگی کی تشہیر کرنیو الے بالی ووڈ ادکاروں امیتابھ بچن ، مادھوری دکشت اور پریتی زنٹا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ بارہ بنکی کے وکیل سنتوش سنگھ نے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ ستیہ دیو گپتا کی عدالت میں تینوں اداکاروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ273,272,109اور420کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دفعہ272کھانے کی اشیا میں ملاوٹ کے لئے ہے جس میں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ اس سے پہلے ہری دوار کے محکمہ اغذیہ اشتہار میں کام کرنے پر مادھوی دکشت کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔ دریں اثنا ایف ایس ڈی اے نے کہا کہ میگی نوڈلس میں نقصاندہ کیمیکل پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ غذائی تحفظ اور ڈرگ اڈمنسٹریشن محکمہ نے گزشتہ 20مارچ کو بارہ بنکی میں میگی نوڈلس کے نمونہ لئے تھے جس میں سیسہ کے زیادہ مقدار میں ہونے کی تصدیق ہوئی تھی ۔ ایف ایس ڈی اے کی ٹیم نے اس کے بعد دارالحکومت لکھنو میں اسپنسر اور دیگر بڑے دکانوں سے اس کے نمونہ لئے جس میں بھی لیڈکے زیادہ مقدار میں ہونے کی بات سامنے آئی ۔ میگی میں نقصاندہ کیمیکل پائے جانے کے بعد اتر پردیش کی سماجی تنظیموں نے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ عائشہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے کل یہاں ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی اور حکومت سے اس پر پ ابندی لگانے کا مطالبہ کیا ۔ اتر پردیش کے بعد اب مہاراشٹرا، گجرات اور کرناٹک کی حکومتوں نے بھی میگی نوڈلس کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے ہیں ۔ اس معاملہ میں مرکزی غذائی تحفظ کی ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔ چینی کھانے کے مواد میں زیادہ سیسہ پایاجاتا ہے جو صحت کے لئے نقصاندہ ہے ۔
بارہ بنکی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب نیسلے انڈیا کی مصنوعات میگی میں صحت کے تئیں خطرناک عناصر پائے جانے کے بعد فوڈ سیفٹی کمشنر نے بارہ بنکی ضلع انتظامیہ کو کمپنی سمیت6فریقوں کے خلاف عدالت میں استغاثہ داخل کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ بارہ بنکی کے فوڈ سیفٹیی عہدیدار روی کے پانڈے نے آج یہاں بتایا کہ صحت کے لئے نقصاندہ پائی گئی میگی بنانے والی کمپنی نیسلے انڈیا سمیت6فریقوں کے خلاف بارہ بنکی کی عدلات میں مقدمہ چلانے کے لئے غذائی تحفظ اور ڈرگ اڈمنسٹریشن پی پی سنگھ کی جانب سے ایڈیشنل کمشنر رام راج موریہ نے منظوری نامہ جاری کردیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس خط میں نیسلے انڈیا لمٹیڈ ناگل کلاں انڈسٹریل ایریا ہرولی انا اور نیسلے انڈیا لمٹیڈ نئی دہلی کے ساتھ ایزی دے کی آپریٹر بھارتی ایر ٹیل کمٹیڈ ، بھارتی کریسنٹ ، اور بارہ بنکی میں واقع ایزی ڈے آپریٹر سمیت6فریقوں کے خلاف استغاثہ دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔غور طلب ہے کہ بارہ بنکی میں واقع ایزی ڈے مال میں غذائی تحفظ کے محکمہ کے عہدیداروں نے10مارچ2014کو میگی کا نمونہ لے کر اسی پہلے گورکھپور اور پھر کولکتہ بھیجا تھا۔ جانچ کے دوران میگی میں صحت کے لئے نقصان دہ عناصر سیسہ اور گلوٹا میت انتہائی خطرناک سطح تک پائے گئے تھے ۔ اس کے بعد بارہ بنکی کے فوڈ سیکوریٹی عہدیدار نے غذائی تحفظ اور ڈرگ اڈمنسٹریشن سے اس سلسلہ میں مقدمہ چلانے کے لئے اجازت طلب کی تھی۔

Maggi noodles row: Case lodged against Nestle, Amitabh Bachchan and Madhuri Dixit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں