سابق وزیراعلیٰ بہار جیتن رام مانجھی کی نئی پارٹی ہندوستان عوامی مورچہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-09

سابق وزیراعلیٰ بہار جیتن رام مانجھی کی نئی پارٹی ہندوستان عوامی مورچہ

پٹنہ
آئی اے این ایس
سابق چیف منسٹر بہار جیتن رام مانجھی نے جمعہ کے دن باقاعدہ ایک نئی پارٹی ہندوستان عوامی موچہ( ایچ اے ایم) قائم کی جو آنے والے اسمبلی انتخابات میں تمام243نشستوں پر مقابلہ کرے گی ۔ مانجھی نے پٹنہ میں میڈیا سے کہا کہ نئی پارٹی کا اعلان10مئی کو ہونا تھا لیکن میں نے آج ہی اس کے باقاعدہ قیام کا اعلان کردیا کیونکہ میں اگلے دو دن پٹنہ سے باہر رہوں گا ۔ ہندوستان عوامی مورچہ کے الیکشن کمیشن میں اندراج کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ مانجھی کچھ عرصہ سے نئی پارٹی قائم کرنے کا اشارہ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹی کے طور پر درج ہونے تک ہندوستان عوامی مورچہ ایک سیاسی فرنٹ کے طور پر کام کرے گا ۔ یہ پوچھنے پر کہ کتنے مورچہ قائدین اور ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوں گے یا مورچہ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے مانجھی نے کہا کہ سبھی مورچہ کے امیدوار ہوں گے ۔ انہوں نے چیف منسٹر نتیش کمار کو سماجی انصاف میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے نشانہ تنقید بنایا اور آر جے ڈی سے خارج رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کو ہندوستان عوامی مورچہ میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔ مانجھی نے کہا کہ مورچہ بی جے پی سے اتحاد کرے گا یا کانگریس سے یہ فیصلہ بعد میں ہوگا۔

Jitan Ram Manjhi floats new party in Bihar, Hindustan Awami Morcha (HAM).

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں