پی ٹی آئی
عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کیس(2004) میں واحد محروس ملزم ڈی ایس پی این کے امین کو آج ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے صحت کی خرابی اور شریک ملزمین کے ساتھھ مساوات کی بنیاد پر ضمانت دے دی ۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج کے آر اپادھیائے نے کہا کہ شخصی مچلکہ اور دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈس پر درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے ۔ این کے امین غدہ قدامیہ کے کینسر میں مبتلا ہیں ۔ سی بی آئی عدالت نے طبی بنیادوں پر اس کی درخواست ضمانت منظور کرلی کیونکہ وہ غدہ قدامیہ کے کینسر میں مبتلا ہیں ۔ اس کے علاوہ آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی ونجارا اور پی پی پانڈے کے ساتھ مساوات کی بنیاد وں پر بھی یہ ضمانت منظور کی گئی ۔ ان دونوں عہدیداروں کو فروری میں ضمانت دی گئی تھی ۔ عدالت نے وکیل صفائی کے اس استدلال کو بھی قبول کرلیا کہ مقدمہ کے آغاز میں طویل وقت لگے گا ۔ خصوصی سی بی آئی عدالت نے امین سے کہا کہ وہ اپنا پاسپورٹ جمع کرادیں اور پیشگی اجازت کے بغیر ملک نہ چھوڑیں ۔ عدالت نے یہ شرط بھی عائد کی کہ امین ایسی کوشش نہیں کرے گا جس سے تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہو اور وہ کیس سے جڑے ہوئے گواہوں پر اثر انداز ہونے کی بھی کوشش نہیں کرے گا ۔ امین کو ہر جمعرات کو خصوصی سی بی آئی عدالت میں حاضری دینی ہوگی اور مقدمہ کی کارروائی کے دوران موجود رہنا ہوگا ۔ شہر کے مضافاتی علاقہ میں15جون2004کو جب انکاؤنٹر ہوا تھا اس وقت امین اسپیشل برانچ میں سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدہ پر فائز تھا۔
Ishrat Jahan case: Only jailed accused DSP NK Amin also gets bail
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں