وقت آنے پر جنتادل پریوار کا انضمام ہوگا - نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-12

وقت آنے پر جنتادل پریوار کا انضمام ہوگا - نتیش کمار

پٹنہ
یو این آئی
بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتادل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر نتیش کمار نے جنتال دل پریوار کے ایک عظیم انضمام پر صبر و استقبال رکھنے کی ضرورت بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سب کچھ وقت آنے پر سب لوگوں کے سامنے ظاہر ہوجائے گا ۔ تشویش کرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔نتیش کمار نے یہاں جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ سے ملئے پروگرام کے دوران پریس کانفرنس میں کہا کہ وقت آنے پر عظیم انضمام یقینی طور پر ہوجائے گا ۔ ابھی اس کا وقت نہیں آیا ہے، لیکن سبھی پارٹیوں سے بات چیت مثبت طریقے سے چل رہی ہے ۔ انہوں نے کبیر کا دوہا، دھیرے دھیرے رے منا ، دھیرے سب کچھ ہوئے ،مالی سینچے سوگھڑا، رتو آئے پھل ہوئے ، سناتے ہوئے کہا کہا لاکھ کوششوں کے بعد بھی درخت پر پھل اسی وقت آتا ہے جب اس کا سازگار موسم ہوتا ہے ، بغیر موسم کے لاکھ کوشش کے باوجود درختوں پر پھل پیدا نہیں کیے جاسکتے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پارٹیوں کے انضمام کی سمت پیش رفت جاری ہے ۔ سب کچھ آہستہ آہستہ ہوجائے گا ۔ نتیش کمار نے مسکراتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ میڈیا کو اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ فکر تو بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہے کیونکہ انضمام کی خبروں سے ان کی رات کی نیند اور دن کا چین حرام ہوگیا ہے ۔ وہ ہم لوگوں کی کوششوں سے بہت خوفزدہ ہے۔ یہی سبب ہے کہ جنتادل کنبہ کی پارٹیوں میں انضمام میں ہونے والی تاخیر کی خبر سے بی جے پی اتنی زیادہ خوش نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی خوشی سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ جنتا پریوار کے انضمام سے کتنی خوفزدہ ہے ۔ غور طلب ہے کہ سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کل جنتا کنبہ کے انضمام کے سلسلے میں کہا تھا کہ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے کنبہ کی پارٹیوں کا انضمام نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو اور راشٹریہ جنتادل کو بہار میں اتحاد کرکے الیکشن لڑنے کی صلاح دی گئی ہے ۔

Janta Parivar Merger on Track, Assure Nitish Kumar, Lalu Prasad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں