اقلیتوں کے لئے مرتب شدہ استاد اسکیم کا وارانسی سے آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-12

اقلیتوں کے لئے مرتب شدہ استاد اسکیم کا وارانسی سے آغاز

نئی دہلی
پی ٹی آئی
این ڈی اے حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لئے ترتیب دی گئی دیرینہ اسکیم"استاد" کا 14مئی کو وز یر اعظم نریندر مودی کے حلقہ وارانسی سے آغاز ہوگا جس کا مقصد اقلیتوں کے ہنر کو پروان چڑھانا ہے ۔ دی اپ گریڈنگ اسکلس اینڈ ٹریننگ ان ٹریڈیشنل آرٹس، کرافٹس فرڈیولپمنٹ(SUTTAD) اسکیم کو میک ان انڈیا مہم سے جوڑا گیا ہے جس کے ذریعہ ہنر مند لوگ مستفید ہوسکیں گے ۔ جس کا آغاز وزیر اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ کریں گی۔ اسے وزیر اعظم کا کافی پسندیدہ پروگرام سمجھاجارہا ہے ۔اس کے علاوہ اسے ہنر مندی کو پروان چڑھانے کے ضمن میں حکومت کی جانب سے لیا گیا ایک اہم قدم کہاجارہا ہے ۔ وز یر اعظم بیرون ممالک دورہ پر ہونے کے باعث افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کرپائیں گے لیکن اس موقع پر ان کی جانب سے روانہ کیا گیا پیغام پڑھ کر سنایاجائے گا۔ ہبت اللہ نے بتایا کہ اس پروگرام کے افتتاح کے لئے وارانسی ایک بہتر مقام ہے جہاں بنکر پیشہ سے تعلق رکھنے والے لوگ کافی تعداد میں موجود ہیں ۔ اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ان کاریگروں کے باعث دنیا بھر میں ہندستان کو ایک خاص مقام حاصل ہے ۔ جس کی مثال لکھنو کی چکن کشیدہ کاری، اتر پردیش کی زرداری ، مشہور کشمیری شال ، قالین ورک وغیرہ ہیں۔ استاد اسکیم ایسے ہنر مند لوگوں کی کافی ہمت افزائی کرے گی۔

ustaad scheme will be launch from pm narendra modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں