جنتادل پریوار کے انضمام کا معاملہ ختم نہیں ہوا - نتیش کمار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-19

جنتادل پریوار کے انضمام کا معاملہ ختم نہیں ہوا - نتیش کمار

پٹنہ
پی ٹی آئی
چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج واضح طور پر کہا کہ جنتادل پریوار کے انضمام کا معاملہ ختم نہیں ہوا ہے ۔ کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنتا پریوار کے انضمام میں حائل رکاوٹوں اور خدشات کی پردہ پوشی کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قائد رام گوپال یادو کے اس بیان پر کہ بہار کے اسمبلی انتخابات تک جنتا پریوار کا انضمام ناممکن ہے، چیف منسٹر نے کہا کہ رام گوپال یادو نے تکنیکی مسائل پر بات کی ہے۔ کمار نے کہا کہ وہ ملائم سنگھ یادو سے جنتا پریوار کے انضمام کے لئے ایک اور اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کریں گے تاکہ با ت واضح ہوجائے اور اس معاملہ میں عوام میں موجود خدشات دور ہوجائیں ۔ نتیش کمار جنہوں نے جنتا پریوار میں انضمام کے لئے بھرپور کوشش کی تھیں نے اپنی معلومات کے مطابق کہا کہ انضمام میں کوئی تکنیکی رکاوٹ نہیں ہے لیکن اگر چند تکنیکی مسائل اٹھ کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں گزشتہ ماہ قائم کی گئی6ارکان پر مشتمل کمیٹی میں حل کرلیاجائے گا۔ اس کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں ارکان نے چند تکنیکی مسائل جیسے مشترکہ انتخابی نشان اور پرچم کے مسئلہ کو اٹھایا تھا۔ نتیش کمار نے کا کہ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کے پچھلے بیان پر الجھن پیدا ہوگئی ہے ۔ لالو نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ان کی پارٹی انضمام کے حق میں ہے لیکن اس میں تکنیکی مسئلہ ہے، اگر انضمام نہ بھی ہوتا تو اتحاد ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے جنتا پریوار میں کچھ الجھن پیدا ہوئی ہے ۔ نتیش کمار نے کہا کہ جنتا پریوار میں شامل6جماعتیں سماج وادی پارٹی، جنتادل یو، جنتادل ایس، آر جے ڈی، آئی این ایل ڈی اور سماج وادی جنتا پارٹی انضمام کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا تمام6پارٹیوں کے سربراہوں، بشمول لالو پرساد یادو کی کمیٹی میں رام گوپال ورما بھی کمیٹی کے ایک رکن ہیں۔ کمیٹی ملائم سنگھ یادو کی زیر قیادت کام کرے گی۔ نتیش کمار نے کہا کہ جنتادل یو نے انضمام کا وعدہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں پارٹی میں کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ انضمام مکمل ہوچکا ہے اس کے سربراہ کی حیثیت سے ملائم سنگھ یادو کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اب پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے رام گوپال ورما کے بیان کی تشریح کرتے ہوئے چیف منسٹر بہار نے کہا کہ ورما کے نقطہ نظر شخصی اور مشورہ دینے والا ہے ، یہ ان کی پارٹی کا کوئی بیان نہیں ہے ۔ انہوں ںے کاہ کہ انضمام کی کارروائی کو25اپریل تک مکمل ہوجانا چاہئے تھا لیکن زلزلہ کے باعث یہ ممکن نہیں ہوسکا۔ انہوں نے لالو پرساد یادو کے ریمارکس پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تکنیکی مسئلہ در پیش ہو تو ہمیں پہلے تکنیکی مسئلہ کے دائرہ کار میں ہی اس پر بحث کی جانی چاہئے اگر اس مسئلہ پر حل ہوتا ہو یا نہ ہوتا ہو ، اس کے متبادلات پر بات کی جاسکتی ہے ۔ اس سوال پر کہ بہار اسمبلی کے منعقد شدنی انتخابات میں جنتادل یو اور آر جے ڈی میں اتحاد کے کتنے فیصد مواقع ہیں، کمار نے کہا کہ میں کیوں امکانات پر بات کروں، پہلے انضمام کی کمیٹی کو تکنیکی مسئلہ پر فیصلہ کرلینے دیجئے ۔ اس کے بعد ہی دوسرے مواقع کھلے رہین گے ۔ اس سوال پر کہ تکنیکی مسائل دونوں پارٹیوں آر جے ڈی اور جنتادل یو میں موجود ہیں ، جیسے دونوں پارٹیوں کو اپنے انتخابی نشان سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے ، اور دونوں جماعتوں کو پارٹی کے باغیوں جیسے پپو یادو اور مانجھی سے سابقہ کرنا پڑ رہ اہے، نتیش کمار نے2000میں سمتا پارٹی کے جنتادل یو میں انضمام کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں قواعد و ضوابط واضح ہیں جیسا نئی بننے والی پارٹی میں کسی پارٹی کا کتنا حصہ ہوگا ۔ اسی طرح جنتادل یو اور آر جے ڈی میں انضمام ہوسکتا ہے ۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے اس بیان پر کہ جنتادل یو اور آر جے ڈی میں انضمام یا اتحاد کا کوئی موقع ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ موسمیات کے سائنسداں کے اس بیان کا مقصد بی جے پی کومرعوب کرنا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں