اعتماد نیوز
ریاست میں گھر گھر کو نل کنکشن فراہم کرنے اور صاف پینے کے پانی کی سربراہی تلنگانہ ڈرنکنگ واٹر پراجکٹ کے ذریعہ کی جائے گی۔ وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج امریکہ سے ذریعہ ویڈیو کانفرنس سکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کے دوران یہ بات بتائی۔ وزیر پنچایت راج و آئی ٹی جو10روزہ امریکہ کے دورہ پر ہیں ، انہوں نے امریکہ کی سلیکان ویلی سے انہوں نے نصف شب کے بعد ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے واٹر گرڈ کے کاموں سے متعلق عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں اور کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دینے کی ہدایت دی ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس پراجکٹ کو ترجیحی بنیاد پر انجام دیاجانا چاہئے ۔ ملک بھر میں اس طرح کا پراجکٹ کہیں پر بھی عمل نہیں کیا گیا ۔ حکومت تلنگانہ ریاست میں ہر گھر کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کا نشانہ رکھتی ہے۔ اس کے بعد حکومت تلنگانہ ہر گھر کو انٹر نیٹ کنکشن کی فراہمی کا بھی نشانہ رکھتی ہے ۔
Internet connections for every TS home
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں