چیف منسٹر کی حیثیت سے جیہ للیتا کی جلد واپسی متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-16

چیف منسٹر کی حیثیت سے جیہ للیتا کی جلد واپسی متوقع

چینائی
پی ٹی آئی
انا ڈی ایم کے سربراہ جیہ للیتا نے ٹاملناڈو کی چیف منسٹر کی حیثیت سے بہت جلد واپسی کی تیاری کرلی ہے جس کے لئے انہوں نے22مئی کو اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ انا ڈی ایم کے ، کے اعلیٰ سطحی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر جیہ للیتا کو مقننہ پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیاجائے گا۔ قبل ازیں ارکان اسمبلی کے اجلاس کا اعلان کرتے ہوئے جیہ للیتا نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی کو اس اجلاس میں لازماً شرکت کرنا ہوگا ۔ ذرائع نے کہا کہ جیہ للیتا 5ویں مرتبہ چیف منسٹر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کے لئے 22تا 24مئی کے درمیان کسی بھی وقت دعویٰ پیش کرسکتی ہیں۔ پارٹی سربراہ کی مناسب وقت پر ہدایت کے بعد موجودہ چیف منسٹر او پنیر سلوم کی کابینہ استعفیٰ پیش کردے گی ۔ جیہ للیتا سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے بعد1991ء میں منعقدہ انتخابات میں پہلی مرتبہ بھاری اکثریت سے چیف منسٹر بنی تھیں ۔ غیر محسوب اثاثہ جات کیس میں گزشتہ سال ستمبر میں بنگلورو کی ایک عدالت کی جانب سے انہیں خاطی قرار دئیے جانے کے بعد جیہ للیتا اسمبلی کی رکنیت سے محروم ہوگئی ۔

Jaya set to return as CM, party may go for early polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں