پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-16

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پٹرول کی قیمت میں آج فی لیٹر3۔13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر2۔71روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔ جاریہ ماہ یہ دوسرا بڑا اضافہ ہے ۔ یکم مئی کو پ ٹرول کی قیمت3۔96روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 2۔37روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی ۔ نئی قیمت نصف شب سے لاگو ہوگئی ۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول کل سے66۔29روپے فی لیٹر اور ڈیزل52۔28روپے فی لیٹر ہوجائے گا ۔ جاریہ ماہ ان دو اضافوں سے صارفین گزشتہ سال اگست سے قیمتوں میں کمی کا جو فائدہ اٹھارہے تھے اس کے ایک تہائی سے زائد کی نفی ہوگئی ہے ۔

Petrol and diesel price hike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں