2025 میں ہندوستان میں پانی کے بحران کا اندیشہ - رپورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-25

2025 میں ہندوستان میں پانی کے بحران کا اندیشہ - رپورٹ

نئی دہلی
ایجنسیاں
ملک کے کچھ حصوں میں زیر زمین پانی کی سطح مسلسل گرتی جارہی ہے ۔ ایک نئے مطالعہ کے مطابق2025تک ہندوستان کے بڑے حصے میں پانی کی سخت قلت ہوگی ۔ آنے والے کچھ سالوں میں پانی کے سیکٹر میں13ارب ڈالر سے زیادہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری بھی کریں گے۔ اس مطالعہ کے مطابق ہندوستان میں تمام ذرائع کے ذریعے پانی کی کھپت مسلسل بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے ایک دہائی بعد تمام علاقے پانی کے شدید بحران سے گزریں گے ۔ اسٹیڈی کرنے والی ای اے واٹر کمپنی کے مطابق ، ہر خاندان کی بڑھتی ہوئی آمدنی اور صنعت اور سروس سیکٹر کی بڑھتی شراکت کی وجہ سے صنعتی اور گھریلو سیکٹر میں پانی کی کھپت تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ ملک میں آب پاشی کے لئے استعمال ہونے والا70 فیصد اور گھریلو استعمال میں لائے جانے والا80 فیصدپانی زیر زمین سے حاصل ہوتا ہے جس کی سطح مسلسل گرتی جارہی ہے ۔ اگرچہ ان مشکلوں کے درمیان ہندوستان میں پانی سیکٹر میں سرمایہ کاری کر کے کینیڈا، اسرائیل، جرمنی، اٹلی، امریکہ اور چین جیسے ملک موٹی کمائی کرنے کی فراق میں ہیں ۔ اسٹڈی کے مطابق اگلے تین سالوں میں پانی سیکٹر میں18ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہونے کا امکان ہے۔ ہندوستان میں فی الحال ان کمپنیوں کو پانی سپلائی اور پانی مینجمنٹ کے سیکٹر میں بے پناہ امکانات نظر آرہے ہیں ۔ خاص طور پر مہاراشٹر میں پانی کی قلت کی وجہ سے پانی مینجمنٹ کمپنیاں خوب منافع حاصل کررہی ہیں ۔ غور طلب ہے کہ مہاراشٹر کے ودربھ علاقے میں پانی کی خاصی قلت ہے ۔12سے زیادہ کمپنیوں نے پونے اور ممبئی میں ڈیزائن سینٹر قائم کرلئے ہیں ۔ فی الحال پورے مہاراشٹرا میں1200سے زیادہ کمپنیاں واٹر سپلائی اور ٹریٹمنٹ کے کام میں مصروف ہیں ۔

Imminent Water Crisis in India 2025

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں