الیکشن کمیشن غلطی سے پاک ووٹر لسٹ چاہتا ہے - چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-25

الیکشن کمیشن غلطی سے پاک ووٹر لسٹ چاہتا ہے - چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ووٹر لسٹ کو غلطی سے پاک بنانے کے مقصد سے الیکشن کمیشن نے آدھار نمبر کو ووٹر لسٹ سے جوڑنے کا عظیم منصوبہ شروع کیا ہے ۔ نیشنل الکٹورل پیو فکیشن اینڈ سرٹیفیکیشن پروگرام( این ای آر پی اے پی)3مارچ کو ملک بھر میں شروع کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد فہرست رائے دہندگان کو مکمل طور پر پاک صاف اور بہتر بنانا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ تقریباً13کروڑ رائے دہندوں نے اپنے آدھار نمبر کو ووٹر لسٹ سے جوڑنے کی درخواست کی ہے جن میں سے10کروڑ لوگوں نے کئی ذرائع سے درخواست دی جب کہ3کروڑ لوگوں نے آن لائن درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ووٹروں کے اعداد و شمار کو آدھار نمبر ے ساتھ جوڑا جائے گا تاکہ ان کا سرٹیفکیشن کیا جاسکے ۔ این ای آر پی اے کے تحت غلطیوں کو دور کرنے کے ساتھ ہی رائے دہندوں کی تصویر کے معیار کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔ این ای آر پی اے کے تحت شہریوں کو اپنے ووٹر شناختی کارڈ کو ایس ایم ایس، ای میل ، موبایل ایپ اور قومی ووٹرس سروس پورٹل کے ذریعے آدھار نمبر سے جوڑنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ نسیم زیدی نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن کے سامنے کوئی راستہ نہیں ہے اس لئے ہم نے اس عمل کو شروع کیا ہے ۔ عام طور پر ہم ایسے پروگراموں کو اکتوبر میں شروع کرتے ہیں لیکن اس سے بہت قیمتی وقت برباد ہوجاتا ہے ۔ ووٹر لسٹ کو آدھار سے جوڑنے کے علاوہ کمیشن فوٹو کے اندازہ والے ایک خصوصی سافٹ ویر کا بھی استعمال کررہا ہے جس کی مدد سے ایک ہی طرح کی کئی سارے اندراجات کی جانچ کی جاسکے گی، اسے ابھی بہار میں استعمال کیاجارہا ہے جہاں پر ستمبر۔ اکتوبر میں انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے علاوہ آدھار نمبر کوووٹر لسٹ سے1950نمبر پر فون کرکے بھی جوڑ اجاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کام کے لئے ووٹر لسٹ رجسٹرار افسر بھی خاص کیمپوں کا انعقاد کررہے ہیں اور بوتھ سطح کے افسر کے گھر گھر جاکر سروے بھی کررہے ہیں۔

Election Commission wants electoral rolls to be error free: CEC Nasim Zaidi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں