مصر - 489 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد امریکی شہری رہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-31

مصر - 489 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد امریکی شہری رہا

قاہرہ
رائٹر
ایک مصری نژاد امریکی شہری کو جو ممنوعہ اخوان المسلمون سے تعلق کے الزام میں تقریبا2برسوں سے مصر جیل میں محروس تھا آج رہا کردیا گیا ہے اور وہ امریکہ روانہ ہوجائیں گے ۔ اس کے کاندان نے یہ بات کہی ۔ فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کی جانب سے2013میں اسلام پسندصدر محمد مرسی کو اقتدا ر سے بے دخل کرنے کے بعد اخوان المسلمون کے ہزاروں کارکنوں کو جیل میں ڈال دیا گیا جن میں محمد سلطان بھی شامل تھے۔ خدا کا شکر ہے کہ ہم یہ توثیق کرنے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ محمد حراست میں تقریباً2سال گزارنے کے بعد اپنے وطن کو لوٹ رہا ہے ۔ سلطان کی بہن ہانا نے فیس بک پر یہ تحریر کیا۔ جامع کوششوں کے بعدا مریکی حکومت محمد کی وطن کو واپس حوالگی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ محمد اور ہمارے خاندان کا یہ سیاہ باب خدا کی مہربانی سے اختتام پذیر ہوا ۔ یہ خاندان اس کے22سالہ بھائی کی رہائی کے لئے مہم چلارہی ہے جو قید میں489دن تک بھوک ہڑتال پر تھے اور تصویروں میں انتہائی کمزور دکھائی دے رہے ہیں ۔ اس کی امریکی شہریت کی بنا پر امریکی عہدیدار اس کی صحت کے تعلق سے تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی رہائی کی اپیل کررہے ہیں۔ جو گروپ میں ایک سینئر رکن تھے۔ آپ تصور کرسکتے ہیں کہ سینکڑوں دن بھوک ہڑتال اور یگانگت کی قید میں کئی مہینے گزارنے کے بعد محمد کی صحت تشویشناک ہوگئی ہے۔ وہ بعجلت ممکنہ طبی علاج حاصل کرسکتے ہیں جیسے ہی وہ امریکی سر زمین پر پہنچے اور صحتیابی کے بعد فوری مستقبل اپنے خاندان کے ساتھ بسر کرسکتے ہیں ۔ ہانا نے یہ بات کہی۔ مرسی کو معزول کرنے کے بعد سیسی نے مصر کی تاریخ میں پہلی بار اسلام پسندوں کے خلاف انتہائی سخت مہم شروع کی ہے ۔ سیکوریٹی فورسس نے سڑک پر سینکڑوں احتجاجیوں کو ہلاک کردیا اور دیگر ہزاروں کو جیل میں قید کردیا ۔ وہائٹ ہاؤس نے محمد کی عمر قید کی مذمت کی ہے ۔ جو مصر میں25برس ہوتی ہے۔ ہانا نے کہا کہ ہم امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مستقل رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ وہ وطن آنے کے اہل ہوں گے ۔

After 489 days on hunger strike in prison, Mohamed Soltan gives up Egyptian citizenship, deported to US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں