پاکستانی پرچم لہرانا جرم نہیں - حریت کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-04

پاکستانی پرچم لہرانا جرم نہیں - حریت کانفرنس

سری نگر
پی ٹی آئی
سخت گیر حریت کانفرنس نے آج دعویٰ کیا کہ پاکستانی پرچم لہرانا کوئی جرم نہیں ہے اور اس واقعہ کے خلاف کارروائی کرنے چیف منسٹر مفتی محمد سعید کا بیان محض بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ حریف کانفرنس کے ترجمان ایز اکبر نے ایک بیان میں کہا کہ1983میں ریاستی ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ کے مطابق پاکستانی پرچم لہرانا کسی قسم کے جرم کے دائرہ میں نہیں آتا اور پرچم لہرانے کو کسی ملک کے خلاف جنگ سے تعبیر نہیں کیاجسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ ہم نے صرف حریت کے پرچم لہرائے لیکن پرجوش نوجوانوں نے پاکستانی پرچم بھی لہرایا جو نئی بات نہیں ہے ۔ ترال میں چند دن قبل حیرت کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی کے جلسہ میں پاکستانی پرچم لہرانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم میں چاند، ستارہ ہے جو حریت کانفرنس کے پرچم میں بھی ہے ۔ دونوں پرچموں میں یہ علامت اسلام سے جڑے ہونے کے سبب محض اتفاق ہے ۔

Waving of Pakistan flags is not criminal offence: Hurriyat Conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں