سی پی آئی مغربی بنگال کونسل میٹنگ - اراضی بل کے خلاف قومی احتجاج کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-04

سی پی آئی مغربی بنگال کونسل میٹنگ - اراضی بل کے خلاف قومی احتجاج کا فیصلہ

کولکتہ
پی ٹی آئی
سی پی آئی جنرل سکریٹری ایس سدھا کر ریڈی نے آج یہاں بتایا کہ سی پی آئی ملک گیر سطح پر جیل بھرو آندولن کے ذریعہ اراضی بل کے خلاف احتجاج منظم کرے گی ۔ یہاں پارٹی کی ریاستی کونسل کی میٹنگ کے بعد ریڈی نے کہا کہ سی پی آئی کسانوں اور عوام کے مفاد کی تحویل اراضی آرڈیننس میں ضمانت چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا"ہم صنعتی ترقی کے خلاف نہیں ہیں لیکن تحویل اراضی ترمیمی بل کو لاکر جس طرح مرکز اسے بڑھانا چاہتا ہے ہم اس کے خلاف ہے۔ ہم جیل بھرو تحریک کے ذریعہ14مئی کو پورے ملک میں احتجاج منظم کریں گے ۔ ریڈی نے امیر اور کارپوریٹ طبقہ کو ٹیکس میں سہولت دینے پر بی جے پی حکومت کی سرزنش بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ مودی لہر ان کے موافق امیر اور موافق صنعت کار، مخالف عوام پالیسیوں کی وجہ سے زوال پذیر ہے ۔ اپنی پالیسیوں میں تصحیح کے بجائے مودی حکومت غریب کسانوں سے زمینیں چھین کر صنعت کاروں کو مطمئن کرنے والی خاردار راہ پر گامزن ہے ۔ ہم دیگر بائیں بازو کی پارٹیوں کے ساتھ مل کر ان تمام مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف جدو جہد کریں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جبری طور پر زر خیز زمین چھیننے کے بجائے مرکز، صنعتوں کے لئے بنجر زمینیں اور حکومت کی ملکیت والی زمینیں الاٹ کریں ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی قائدین پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو کام کرنے اور آواز اٹھانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ مرکز دستور کا پاس و لحاظ رکھے اور اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنگھ پریوار نے بیف کھانے والے طبقات کے خلاف مہم شروع کردی ہیں ۔ ریڈی نے اسے عوام کی پسند پر حملہ قرار دیا۔

CPI to stage protest against Land Bill on May 14

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں