حکومت آر ٹی آئی قانون کو غیر کارکرد بنا رہی ہے - سابق سنٹرل انفارمیشن کمشنر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-12

حکومت آر ٹی آئی قانون کو غیر کارکرد بنا رہی ہے - سابق سنٹرل انفارمیشن کمشنر

ممبئی
پی ٹی آئی
سابق سنٹرل انفارمیشن کمشنر سیلیش گاندھی نے آج حق معلومات قانون (آر ٹی آئی) کو رجعت پسندانہ اقدامات کے ذریعہ غیر کارکرد بنانے پر مرکز کو نشانہ بنایا۔ گاندھی نے میڈیا کے نام اپنے ایک کھلے مکتوب میں کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نے اس قانون کو غیر کارکرد بنانے چیف انفارمیشن کمشنر کا تقرر نہ کرتے ہوئے ایک پہلے سے طے شدہ قدم اٹھایا ہے ۔ گاندھی کو جو ممبئی سے تعلق رکھنے والے ممتاز آر ٹی آئی کارکن ہیں،2008میں سنٹرل انفارمیشن کمشنر مقرر کیاگیا تھا۔2012میں اپنے ریٹائرمنٹ تک انہوںنے اس عہدہ پر خدمات انجام دیں اور کئی تاریخی فیصلے صادر کئے ۔ سابق سنٹرل انفارمیشن کمشنر نے دفتر شاہی کو بھی نشانہ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ ا پنے موقف میں سختی پیدا کرہی ہے اور بیشتر معاملات میں اس نے سمجھ لیا ہے کہ کمشنرس شفافیت کے پابند نہیں ہیں ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ جرمانہ عائد کرنے سے کمیشن کے گریز کے سبب حساس معلومات کا حصول دشوار ہوتا جارہا ہے ، گاندھی نے اپنے مکتوب میں مزید کہا کہ سنٹرل انفارمیشن کمیشن میں6کمشنروں نے2011میں22ہزار351معاملات کی یکسوئی کی تھی ، جب کہ2014میں7کمشنروں نے صرف16006کیسس کی یکسوئی کی ہے ۔ انہوں نے ا پنے مضموب بعنوان" آر ٹی آئی قانون ۔ موجودہ موقف" میں آر ٹی آئی کے لئے دو بڑے خطرات کا بھی حوالہ دیا ہے۔ پہلا خطرہ خود حکومت سے ہے جو یہ سمجھی ہے کہ شفافیت بہتر حکمرانی میں رکاوٹ ہے اور دوسرا خطرہ ایسے انفارمیشن کمشنرس کا انتخاب ہے جو سیاسی سرپرستی کا حصہ بن جاتے ہیں ۔ مکتوب میں کہا گیا کہ ان(کمشنرس) کے احکام اکثر شفافیت کے خلاف جانبدارانہ ہوتے ہیں اور کئی مقامات پر بہت سارا کام ادھورا پڑا ہوا ہے ، کیونکہ کمشنرس اپنے کام کو پورا کرنے سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے کمشنروں کے بارے میں بھی سخت تبصرہ کیا اور کہ اکہ نتیجتاً ایک ایسا قانون جو شہریوں کو صرف30دن کے اندر معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وضع کیا گیا تھا کمیشنوں میں زائد از ایک سال تک اٹک جاتا ہے ۔ بیشتر کمشنرس مقررہ وقت میں نتائج فراہم کرنے کے لئے کام نہیں کرتے اور پی آئی اوز پر جرمانہ کرنے کے اخلاقی حق سے محروم ہوجاتے ہیں جو مقررہ وقت میں کام نہیں کرتے ۔

Govt is rendering RTI dysfunctional: Ex-CIC Shailesh Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں