یو این آئی
انٹر نیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آج تلنگانہ میں آپٹک فائبر کیبل پراجکٹ سے متعلق امریکہ کی ٹیم کے ساتھ ہندوستان کا دورہ کرنے سے اتفاق کیا اور یہ ٹیم اس پراجکٹ میں تعاون سے متعلق امکانات کا جائزہ لے گی ۔ تلنگانہ ریاست کے انفارمیشن ٹکنالوجی وزیر کے ٹی راما راؤ کے ہمراہ ایک وفد نے امریکہ میں گوگل ہیڈ کوارٹر میں عہدیداروں سے ملاقات کی تھی ۔ گوگل ٹیم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح فائبر آپٹک کیبل ہر مکان کے لئے واٹر گرڈ پراجکٹ اور ڈکٹ لائنس میں استعمال ہوتے ہیں ۔ آج ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ گوگل نے ایسا ہی ایک اور پراجکٹ شروع کیا ہے جسے گوگل فائبر کہاجاتا ہے جس کو امریکہ کے8شہروں میں جیسے کناس سٹی ، آسٹن وغیرہ میں بروئے کار لایاجائے گا۔ گوگل نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ وہ تلنگانہ میں اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرے گی اور اس پراجکٹ میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لے گی۔
Google Fiber might bring super-fast internet to Telangana
Hyderabad to Become the First Indian City to Offer Google Street View
Hyderabad to Become the First Indian City to Offer Google Street View
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں