دہلی میں ہر روز 20 پچوں کی گمشدگی - مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-14

دہلی میں ہر روز 20 پچوں کی گمشدگی - مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو

دہلی
یو این آئی
دارالحکومت نئی دہلی سے روزانہ اوسط20بچے لاپتہ ہوجاتے ہیں ۔ گزشتہ سال دہلی کے شہری علاقوں سے تقریباً7572بچے لاپتہ ہوئے تھے ۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ سال2014میں دہلی سے تقریباً7572بچوں کے غائب ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ اس طرح روزانہ اوسط 20بچے لا پتہ ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کے اواخر میں5695گمشدہ بچوں کا پتہ لگایا گیا اور انہیں ان کے خاندان کو واپس کیا گیا ۔ دہلی میں سال2013کے دوران723، سال2014میں 7570اور اس سال اپریل تک2168بچوں کے لا پتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

20 children missing in Delhi every day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں