یو پی اے دور حکومت میں سونیا گاندھی ماورائے دستور اتھارٹی تھیں - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-28

یو پی اے دور حکومت میں سونیا گاندھی ماورائے دستور اتھارٹی تھیں - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندرمودی نے ان پر سخت تنقیدوں کے جواب میں سونیا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ یو پی اے حکومت کے دور میں وہ ماورائے دستور اتھارٹی تھیں اور پی ایم اوپر اصل اختیارات کا استعمال کررہی تھیں ، جب کہ اب اختیارات دستوری ذراء سے ہی استعمال کیے جارہے ہیں ۔ صدر کانگریس کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہ این ڈی اے حکومت، پارلیمنٹ میں ہٹ دھرمی اور غرور کا مظاہرہ کررہی ہے اور یہ حکومت صرف ایک شخص کی جانب سے چلائی جارہی ہے ، مودی نے کہا کہ شاید وہ اس حقیقت کی طرف اشارہ کررہی تھیں کہ قبل ازیں ماورائے دستور اتھاریٹی کے پاس ہی اختیارات تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب صرف دستوری ذرائع سے اختیارات کا استعمال کیاجارہا ہے ۔ اگر یہ الزام ائد کیاجاتا ہے کہ ہم دستوری طریقہ سے کام کررہے ہیں اور کسی ماورائے دستور اتھاریٹی کی بات نہیں سن رہے ہیں تو میں اس الزام کو قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو قصور وار تسلیم کرتا ہوں۔ سونیا اور راہول گاندھی پر اب تک کایہ سخت ترین حملہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ایک انٹر ویو دیتے ہوئے کہا جسکے دوران انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) میں اختیارات کے مرکوز ہونے، اقلیتوں اور غیر سرکاری تنظیموں،حصول اراضی اور جی ایس ٹی بلز اقتصادی اصلاحات اور دیگر کئی موضوعات پر سوالات کے جوابات دئیے۔ ان تنقیدوں سے متعلق سوال پر کہ تمام اختیارات پی ایم او میں مرکوز ہیں ۔ مودی نے جواب دیتے ہوئے کہا آپ کا یہ سوال غلط وقت پر کیاجارہا ہے ۔ اگر یہ سوال اس وقت پوچھا جاتا جب ماورائے دستور اتھاریٹی ،دستوری اتھاریٹی کے اوپر تھی ، اور پی ایم او پر اختیارات کا استعمال کررہی تھی تو بہتر ہوتا۔ انہوںنے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم اور پی ایم او دونوں ہی دستوری اسکیم سے ماورا نہیں بلکہ اس کا ایک اہم حصہ ہیں ۔ راہول کے سوٹ بوٹ کی سرکار کے طعنہ کا جواب دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ کانگریس ایک سال بد بھی لوک سبھا انتخابات میں اپنی کراری شکست کو ہضم نہیں کرپائی ہے ۔ عوام نے انہیں ان کردہ و ناکردہ گناہوں کی سزا دی ہے ۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ وہ اس سے سبق حاصل کریں گے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس کہاوت کو درست ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ کانگریس ترقی کی مخالف ہے۔

'Extra-Constitutional Authorities Wielded Power in UPA': PM Modi Attacks Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں