رام مندر اہم مسئلہ لیکن ترقی پر توجہ مرکوز - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-30

رام مندر اہم مسئلہ لیکن ترقی پر توجہ مرکوز - وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج یہ اعتراف کرتے ہوئے کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر ایک اہم مسئلہ ہے، کہا کہ حکومت بیرون عدالت تصفیہ کا خیر مقدم کرے گی۔ لیکن اس نے ترقی کے ایجنڈہ پر توجہ مرکوز رکھی ہے ۔ این ڈی اے حکومت کے کارناموں کو اجاگر کرنے کے لئے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ وہ آر ایس ایس کے رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل اہم ہیں لیکن ہم نے ترجیحات مقرر کی ہیں ۔ فی الحال ہم ترقی کے ایجنڈہ پر کام کررہے ہیں ۔ آپ جانتے ہیں رام مندر کا مسئلہ عدالت میں زیر دوران ہے ۔ ہمیں عدالتی فیصلہ کا انتظار کرنا ہوگا لیکن دونوں طبقات مسئلہ پر بات چیت کرسکتے ہیں اور کوئی حل تلاش کرسکتے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے تاہم واضح کردیا کہ فی الحال ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کئی دہائی قدیم تنازعہ حل کرنے کے لئے کوئی بات چیت جاری نہیں ہے۔ حکومت میں آر ایس ایس کے رول کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر سنگھ نے راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود آر ایس ایس کے سوئم سیوک ہیں اور اس کے نظریہ پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا: میں آر ایس ایس کا سوئم سیوک ہوں اور آر ایس ایس کے نظریہ پر یقین رکھتا ہوں جو ایسے ہندوستان کو فروغ دیتا ہے جہاں اسلام کے تمام72فرقے موجود ہیں ۔ آر ایس ایس ہندوستانی ثقافت کو فروغ دیتی ہے جس کی وجہ سے کیرالا میں2000سالہ قدیم گرجا گھر موجود ہے۔ آرایس ایس کے نظریہ کی وجہ سے ہندوستان میں پارسیوں اور یہودیوں کا احترام کیاجاتا ہے ۔ دہلی قومی دارالحکومت خطہ کو مکمل ریاست کا درجہ دئیے جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ یہ بات یہاں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہ ہے ۔ آج یہاں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرسنگھ نے کہا کہ اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔ انہوں نے اس الزام کو بھی مسترد کردیا کہ مرکزی حکومت لیفٹنینٹ گورنر کے توسطسے دہلی کی سرکار چلا رہی ہے ۔

Ram Temple an important issue but focus is on development: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں