مودی اور ممتا ایک ہی سکہ کے دو رخ - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-25

مودی اور ممتا ایک ہی سکہ کے دو رخ - کانگریس

کولکتہ
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ایک ہی سکہ کے دو رخ سے تعبیر کرتے ہوئے کانگریسی قائد جے رام رمیش نے اتوار کے دن بی جے پی اور ترنمول کانگریس پر اس بات کا الزام عائد کیا کہ وہ پس پردہ باہمی مفاہمت اختیار کئے ہوئے ہیں۔ رمیش نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ مودی اور ممتا دراصل ایک ہی سکہ کے دو سمت ہیں۔ دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ بڑا ہی گہرا باہمی اعتماد رکھتے ہیں اور دونوں ایک ہی خصلتوں اور عادتوں کے مالک ہیں ۔ مودی نے حکمرانی اس وعدہ کے ذریعہ حاصل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ حکمرانی اور کم سے کم حکومت کریں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب محض ایک ہی شخص کی حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ تکبر اور گھمنڈ کا اظہار عام ہے۔ تمام دیگر وزراء صرف ایک وجود بن کر رہ گئے ہیں۔ بنگال کی صورتحال بالکل ایک آئینہ کی صورت کے مانند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ممتا اور مودی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ہیں۔ رمیش نے مودی اور ترنمول کانگریس سربراہ کے درمیان ہوئے ریاستی دورہ میں خوش باشی کی حامل ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کی اس وضاحت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہ بی جے پی ترنمول کی مخالف ضرور ہے تاہم سیاسی مخالفت کو آئینی تعلقات کے ساتھ خلط ملط نہ کیاجانا چاہئے ، رمیش نے بی جے پی قائد کو ہندوستانی سیاست کا سب سے زیادہ فعال اور موثر اسپنر(گھماؤ) قرار دیا ۔ جب کبھی جیٹلی یہ کہتے ہیں کہ ترنمول اور بی جے پی کے درمیان کسی قسم کی مفاہمت نہیں ہے تو اس صریح مطلب یہی ہوتا ہے کہ وہ اس کے مخالف مطلب رکھتے ہیں ۔ وہ ہندوستانی سیاست کے سب سے زیادہ موثر گھماؤ کھلاڑی ہیں ۔ وہ ہندوستانی کرکٹ کے ان بہترین اسپنروں میں سے ایک مشترکہ فورس کی حیثیت رکھتے ہیں جو اس ملک میں کبھی پیدا نہیں ہوا ۔ نیز سابق مرکزی وزیر نے سی بی آئی پر بھی اس بات کا الزام عائد کیا کہ وہ کڑوڑہا روپے کے شاردھا اسکام کی تحقیقات کے ضمن میں جان بوجھ کر سست روی اختیار کی ہوئی ہے ۔

Modi and Mamata are two sides of the same coin, says Congress leader Jairam Ramesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں